شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس یو ایس ای) 2023-24 کی کمپنیوں کے سالانہ سروے اور نجی شعبے کے سرمایہ جاتی اخراجات (سی اے پی ای ایکس) میں سرمایہ کاری کے ارادوں سے متعلق ممکنہ سروے کے نتائج پر ڈیٹا صارفین کی کانفرنس


کانفرنس کا مقصد ڈیٹا فراہم کرنے والوں اور صارفین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے

Posted On: 26 MAY 2025 2:39PM by PIB Delhi

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے تحت، حکومت ہند 27 مئی 2025 کو کھیمکا آڈیٹوریم، آئی ایس بی  کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے تعاون سے ڈیٹا یوزرز کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین کو حالیہ ڈیٹا ایجادات اور غیر منظم سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس یو ایس ای ) 2023-24 کے سالانہ سروے اور پرائیویٹ سیکٹر کیپٹل ایکسپینڈیچر ( سی اے پی ای ایکس) کی سرمایہ کاری کے ارادوں پر آئندہ آنے والے سروے کے نتائج پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

ڈیٹا یوزر کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر سوربھ گرگ، آئی اے ایس، سکریٹری وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کریں گے۔ جناب جیش رنجن، اسپیشل چیف سکریٹری، حکومت تلنگانہ، ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن، چیف اکنامک ایڈوائزر، حکومت ہند، پروفیسر مدن ایم پلوٹلا، ڈین، انڈین اسکول آف بزنس اور محترمہ گیتا سنگھ راٹھور، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) سمیت کئی معززین اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تقریباً 200 شرکاء تقریب میں شرکت کریں گے، جن میں محققین، ماہرین تعلیم، ماہرین اقتصادیات، صنعتی انجمنیں اور تجارتی ادارے، پالیسی ساز، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، کاروباری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کےشعبے اور میڈیا کے نامور ادارے شامل ہیں۔ ڈومین کے ماہرین اور قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کے ممبران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ افتتاحی سیشن کے بعد تکنیکی سیشن، پینل ڈسکشن اور کھلی بحث کا بھی اہتمام  ہوگا۔

ان انٹرپرائز اور سرمایہ کاری سے متعلق سروے پر تکنیکی سیشنز نمونے لینے کے ڈیزائن، کوریج اور طریقہ کار کی اختراعات کا جائزہ فراہم کریں گے۔ یہ سیشنز ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین دونوں کی طرف سے پیشکشیں پیش کریں گےجو سروے کے طریقہ کار اور نتائج پر ایک جامع تناظر فراہم کریں گے۔ اس میں اہم بصیرت کو اجاگر کیا جائے گا۔جس میں سیکٹرل رجحانات، انٹرپرائز رویے اور ابھرتی ہوئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی وغیرہ شامل ہیں ۔ اس بات بات چیت میں سیکٹر کے لیے مخصوص پالیسیوں کی تشکیل، انٹرپرائز ڈیٹا سسٹم کو مضبوط بنانے اور دور رس معاشی تجزیہ کی حمایت کرنے میں ان سروے کی مطابقت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے بعد ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک پینل بحث بھی ہوگی۔ جس میں جناب  دھرمکرتی جوشی، چیف اکانومسٹ،سی آر آئی ایس آئی ایل ڈاکٹر ایم سریش بابو، ڈائریکٹر، مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (ایم آئی ڈی ایس) چنئی، پروفیسر رشی کمار،بی آئی ٹی ایس پلانی، پروفیسر سی ویرامنی، ڈائریکٹر، سینٹر فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز ( سی ڈی ایس) ترواننت پورم؛ اور ڈاکٹر پلوی چودھری، سینئر فیلو اور ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) شامل ہوں گے ۔ پینلسٹ تحقیق، پالیسی سازی اور صنعت کے تجزیہ کے لیے ڈیٹا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پینل ڈسکشن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سروے کے نتائج کے عملی مضمرات کی گہری تفہیم پیدا کرے گا۔ یہ ممکنہ طور پر ڈیٹا کے معیار کو بڑھانے، پالیسی کی مطابقت بڑھانے اور ڈیٹا کے فرق کو دور کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات پیدا کرے گا۔ ڈائیلاگ ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین کے درمیان زیادہ ذمہ دارانہ اور باخبر فیصلے کرنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

پینل ڈسکشن کے بعد پلیٹ فارم کو کھلی بحث کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔جس سے شرکاء کو مقررین  اور پینلسٹوں سے براہ راست رابطہ ہو سکے گا۔ کانفرنس کے دوران ہونے والے مباحثوں سے اخذ کئے جانے والے نظریات اور نتائج کے مختصر خاکے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوگا۔ اس کانفرنس کا انعقاد وزارت شماریات کے ملک کے اعدادوشمار کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے عزم کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

****

ش ح۔م ح۔ش ت

U NO: 1101


(Release ID: 2131313)
Read this release in: Tamil , English , Hindi