وزارت اطلاعات ونشریات
پریس ریلیز
Posted On:
22 MAY 2025 3:23PM by PIB Delhi
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت ایکناتھ شندے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی آل پارٹی وفد آج ابوظہبی پہنچا۔ متحدہ عرب امارات اس وفد کا وسیع تر چار ملکی سفارتی رسائی کا پہلا پڑاؤ ہے۔ وفد نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور میڈیا کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ آپریشن سندور کی اہمیت سے انہیں آگاہ کیا جا سکے اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف کی توثیق کی جا سکے۔ اس سے قبل، متحدہ عرب امارات ان اولین ممالک میں شامل تھا جس نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی واضح طور پر مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ذاتی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے فون پر تعزیت کی تھی۔
2. وفد میں محترمہ بانسری سوراج، جناب ای ٹی محمد بشیر، جناب اتل گرگ، جناب سسمت پاترا، جناب منن کمار مشرا، جناب سریندرجیت سنگھ اہلووالیہ، اور سابق سفیر جناب سجان چنائے شامل تھے۔
3. اس سے قبل وفد نے رواداری اور بقائے باہم کے وزیرعزت مآب شیخ النہیان مبارک النہیان سے ملاقات کی۔ عزت مآب نے پہلگام دہشت گردانہ حملوں پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وفد نے سرحد پار دہشت گردانہ کارروائی اور پاکستان کی طرف سے ہندوستان میں سماجی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی،جس کے بعد عزت مآب نے تبصرہ کیا- ‘‘ہندوستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) مل کر دہشت گردی سے نمٹیں گے۔ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہے گا’’۔
3. وفد نےفیڈرل نیشنل کونسل کی دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر علی راشد النعیمی اور دیگر سینئر اماراتی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اہم بات چیت کی۔ خیال رہے وفد نے 22 اپریل کو کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف آپریشن سندور کی قطعی کارروائی اور ضروری نوعیت پر زور دیا۔ ایچ ای نعیمی نے زور دے کر کہا-‘‘ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تجارت اور ثقافت سے بالاتر ہیں، اور اس میں سکیورٹی اور اسٹریٹجک ایشوز شامل ہیں۔ دہشت گردی پوری انسانیت کے خلاف ہے اور بین الاقوامی برادری کو اب کارروائی کرنی چاہیے’’۔
4. وفد نے ڈاکٹر جمال الکعبی، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل میڈیا آفس کے ساتھ بات چیت کی اور پاکستان سے پھیلنے والی غلط معلومات کی مہموں پرتشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے حقائق پر مبنی ثبوت پیش کیے اور پاکستان کی پروپیگنڈہ مشینری کو بے نقاب کیا۔
5. وفد کے رہنما کے طور پر ڈاکٹر شری کانت شندے نے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے معروف اخبار‘ دی نیشنل’کو ایک انٹرویو دیا، جس میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی طویل جنگ اور آپریشن سندور کے ذریعہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم کی جانب سے نئے سرے سے حالات معمول پر لانے کے لئے مکمل ٹائم لائن بنائی گئی ہے، کے بارے میں بتایا۔
6. دن کا اختتام متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں مقیم ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ہوا جس میں ان کی اہم تعاون و خدمات کو تسلیم کیا گیا ۔ وفد نے ہم آہنگی ، تکثیریت اوراتحاد کے اقدرا کو بحال رکھنے کے لئے اور ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو غیرمستحکم کئے جانے کے مقصد سے کی جارہی منقسم کرنے والی کوششوں کی مخالفت کرنے کے لئے تارکین وطن ہندوستانی برادری سے خطاب کیا اور ان کی کوششوں کی ستائش کی ۔
7. وفد، کل ابوظہبی اور دبئی میں مقیم سرکردہ تھنک ٹینکس اور مفکر رہنماؤں کے ساتھ کلوز ڈور اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کرنے والا ہے۔
*******
ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن
UR No.1094
(Release ID: 2131260)