نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے  اولین ‘ کھیلو انڈیا بیچ گیمز ’کی میزبانی کے لیے ڈی این ایچ ڈی ڈی کی ستائش  کی اور منی پور و ناگالینڈ کو پوڈیم فنش کرنے پر مبارکباددی

Posted On: 24 MAY 2025 8:52PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو (ڈی این  ایچ ڈی ڈی) کو پہلے‘ کھیلو انڈیا بیچ گیمز- 2025 ’کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر مبارکباد دی۔ یہ مقابلہ 19 مئی کو شروع ہوا اور ہفتہ کو باضابطہ طور پر اپنے اختتام  کو پہنچا۔ دیو میں تاریخی آئی این ایس کھوکھری میموریل میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا- ‘‘دیو ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے اور میں کھیلو انڈیا بیچ گیمز- 2025 کے کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا خواب ہے کہ دیو ہندوستان میں بیچ گیمز کا کلیدی مرکز بن جائے، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ کھیلوں کے کھلاڑیوں کی طرف سے حمایت، سہولیات اور توجہ دی جا رہی ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا-‘‘پہلا مقام حاصل کرنے  کے لیے منی پور کو خصوصی مبارکباد۔ اس کے بعد مہاراشٹر دوسرے نمبر پر اور ناگالینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ میں پہلی بار کھیلو انڈیا بیچ گیمز میں ٹاپ-3 میں آنے کے لیے خاص طور پر ناگالینڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ منی پور نے زبردست ہمت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر  پینچک  سلاٹ میں۔ میں دادرا  اور نگر حویلی  اور دمن و دیو (ڈی این  ایچ ڈی ڈی) اور جموں و کشمیرکو بھی ان کی کھیل صلاحیتوں کو  فروغ  دینے اور عمدہ ثقافت کو مضبوط کرنے کے لیے بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں’’۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمز کے اس ایڈیشن میں کل 811 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جن میں چھ تمغہ کھیلوں – پینچک سلاٹ، سیپک ٹکرا، بیچ ساکر، بیچ والی بال، اوپن واٹر سوئمنگ اور کبڈی میں باصلاحیت کھلاڑی اپنی کاکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے۔ مل کھمب اور  ‘رسہ کشی’ کو نمائشی کھیلوں کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔  مجموعی طور 46 طلائی تمغے جیتنے کے لیے مقابلے ہوئے  اور ہندوستان بھر سے 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس مقابلہ میں  حصہ لیا۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے یہ بھی کہا-‘‘تمغوں کی تعداد کے علاوہ، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کھیلوں میں کوئی ہارتا نہیں ہے - یا تو آپ جیتے ہیں  یا سیکھتے ہیں ۔ یہ پہلا موقع تھا جب بیچ گیمز کھیلو انڈیا کے تحت منعقد ہوئے، اور میں صحت مند مقابلے اور قومی فخر کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے آپ سبھی  کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ  رکھشا نکھل کھڑسے جو اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، نے کہا- ‘‘کھیلو انڈیا بیچ گیمز-2025 نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے دیو کے ساحلوں کو اپنی صلاحیتوں سے  روشن کر دیا ہے۔’’

کھیلو انڈیا مشن کے مقاصد کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا-‘‘کھیلو انڈیا پہل کا مقصد ملک بھر میں  زمینی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو  مستحکم بنانا ہے۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمز-2025اس سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کھیلوں نے بہت سے دلچسپ اور کم معروف ساحلی اور پانی کے کھیلوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔’’

شمال مشرقی ہندوستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور، ناگالینڈ اور آسام جیسی ریاستوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔شمال مشرقی ہندوستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں  ہے کہ اس ٹیلنٹ کو پوری طرح سے استعمال میں لایا جائے۔ ان ریاستوں کی  شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انہیں مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی ملے تو وہ قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کمال کر سکتے ہیں’’۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمز- 205 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے: : https://beach.kheloindia.gov.in/ لاک ان کیجئے۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمز- 2025 میڈل ٹیبل کے لیے:   https://beach.kheloindia.gov.in/medal-tally لاک ان کیجئے۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمز کے بارے میں

کھیلو انڈیا کے بینر تلے منعقد ہونے والا یہ پہلابیچ گیمز ہے۔ یہ کھیل دیو، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو (ڈی این  ایچ ڈی ڈی) میں 19 مئی سے 24 مئی 2025 تک کھیلوں کے مقابلے اور کھیلو انڈیا اسکیم کے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے تحت منعقد کئے جاررہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ساحلی کھیلوں کو فروغ دینا اور ساحلی کھیلوں کی رسائی اور مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس ایڈیشن میں چھ تمغے والے کھیل پیش کیے گئے ہیں: بیچ ساکر، بیچ والی بال، بیچ سیپک ٹکرا، بیچ کبڈی،  پینچک سلاٹ اور اوپن واٹر سوئمنگ۔ دو (نان میڈل) ڈیمو گیمز – مل کھمب اور  ر‘سہ کشی’  کو بھی دیو کھیلو انڈیا بیچ گیمز-2025 میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

*******

 

 

 

ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.1083


(Release ID: 2131255)