کابینہ سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ سکریٹریٹ نے بھرتی کے اشتہار پر غلط معلومات کی وضاحت کی

Posted On: 23 MAY 2025 8:49PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے کابینہ سکریٹریٹ کے علم میں آیا ہے کہ فیلڈ اسسٹنٹ (جی ڈی) کے 1736 عہدوں پر بھرتی سے متعلق ایک دھوکہ دہی کا اشتہار آن لائن گردش کر رہا ہے۔ مزید برآں، رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس جعلی بھرتی سے منسلک مبینہ تحریری امتحان کے لئے جعلی ایڈمٹ کارڈ بھی پھیلایا جا رہا ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے واضح طور پر اس طرح کے کسی بھی بھرتی کے اشتہار کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ فیلڈ اسسٹنٹ (جی ڈی) کی بھرتی کے لئے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور بھرتی سے متعلق کسی بھی معلومات کی تصدیق صرف کابینہ سکریٹریٹ یا حکومت ہند کے سرکاری چینلوں کے ذریعہ کریں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1050


(Release ID: 2130931)