لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں مندوبین سے خطاب کریں گے


موصوف رانچی میں بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کریں گے

موصوف اتوار سے جھارکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے

Posted On: 23 MAY 2025 7:00PM by PIB Delhi

 لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا اتوار 25 مئی 2025 سے جھارکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہ اتوار 25 مئی 2025 کو جھارکھنڈ کے جمشید پور میں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے دوران مندوبین سے خطاب کریں گے۔

جھارکھنڈ کے اپنے دورے کے دوران جناب برلا رانچی کے برسا چوک میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ وہ رانچی کے ڈانگراٹولی کے سورن بھومی میں مختلف سوسائٹیوں کے ذریعہ شہری ابھینندن سمروہ میں بھی حصہ لیں گے۔

مرکزی وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ جمشید پور میں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں حصہ لیں گے۔

سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے جھارکھنڈ کے معاشی منظر نامے کا مرکز رہا ہے۔ اس کے پاس 1،500 سے زیادہ اداروں کی مضبوط رکنیت اور بالواسطہ رسائی ہے جو 175،000 سے زیادہ افراد کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1046

 


(Release ID: 2130852)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil