سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پوشن ابھیان غذائی قلت میں کمی، بہتر صحت، تندرستی اور قوتِ مدافعت کے لیے مودی حکومت کی نمایاں کوشش ہے: ہرش ملہوترا
اگروال دھرم شالہ بھون، شکرپور دہلی میں مستحقین کو تقریباً 300 غذائیتی کٹس تقسیم
Posted On:
23 MAY 2025 4:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے کارپوریٹ امور و سڑک، ٹرانسپورٹ و شاہراہیں جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ پوشن ابھیان مودی حکومت کی جانب سے غذائی قلت میں کمی اور بہتر صحت، تندرستی و قوتِ مدافعت کے فروغ کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
پوشن ابھیان کے تحت آج وزیر موصوف نے دہلی کے شکرپور علاقے میں واقع اگروال دھرم شالہ بھون میں تقریباً 300 غذائیت کٹس مستحقین میں تقسیم کیں۔
اس موقع پر رکن اسمبلی لکشمی نگر جناب ابھئے ورما، مقامی کونسلرز محترمہ آلکا راگھو، محترمہ یشپال کینتورا اور جناب رام کشور شرما نے بھی شرکت کی۔
جناب ملہوترا نے کہا کہ مودی جی نے ہمیشہ پوشن ابھیان کو ملک میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پہل کے طور پر دیکھا ہے اور اس کے لیے مشن موڈ اپروچ کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوشن ابھیان بچوں، نو عمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے ہے، جو کہ برادری کی ہمہ جہت ترقی پر مودی حکومت کی توجہ کا مظہر ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ابتدائی بچپن میں مناسب غذائیت ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے اور پوشن ابھیان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بچوں کو ان کی مکمل نشوونما اور ترقی کے لیے درکار مناسب غذائیت میسر ہو۔ انہوں نے‘‘پوشن ٹریکر’’ کی تعریف کی جو آنگن واڑی مراکز پر غذائیتی خدمات کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن بناتا ہے، اور جس کے ذریعے اب مستفیدین خود بھی‘‘پوشن ٹریکر ویب ایپ’’ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں تاکہ سہولت میں اضافہ ہو۔
پوشن ٹریکر آنگن واڑی کارکنان کو حاضری، جسمانی نشوونما کی نگرانی، کھانے کی تقسیم اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کے انتظام میں مددفراہم کرتا ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ مستحقین کی درست طریقے سے نگرانی اور معاونت کی جا سکے۔
جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ غذائیت کے معیار میں پائیدار بہتری کو یقینی بنانے کے لیے بچوں کو غذائیت سے بھرپور اشیاء سے گھرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو فروغ دینے سے بچوں میں خون کی کمی (انیمیا) اور پست قامت (بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ) ہونے کے کیسز میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت بچے کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور مناسب غذائیت بچوں کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے ضروری ہے، جبکہ متوازن خوراک ان کی جسمانی اور جذباتی ترقی کے لیے طویل مدتی فوائد فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت کا تدارک اور اچھی غذائیت کو فروغ دے کر، پوشن ابھیان بھارت کے انسانی وسائل، معاشی پیداواری صلاحیت اور ہمہ جہت پائیدار ترقی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا: ‘‘آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ بھارت کے ہر بچے، ماں اور خاندان کو متوازن غذا اور صحت مند مستقبل تک رسائی حاصل ہو۔’’انہوں نے اختتامیہ کلمات میں کہا کہ ‘‘آج ہر فرد کو بہتر غذائیت تک رسائی حاصل ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ کل کا مستقبل روشن ہو،’’ جو ملک کو ایک صحت مند اور وِکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) میں تبدیل کرنے کا باعث بنے گا۔




************
ش ح ۔ ا س ک ۔ م ا
UN-NO-1030
(Release ID: 2130783)
Visitor Counter : 2