ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
عالمی یوم ماحولیات 2025 کےلیے مشن لائف کی عوامی بیداری مہم کے تحت دہلی کے چڑیا گھر میں دو ہفتے کا سمر پروگرام شروع کیا گیا
Posted On:
22 MAY 2025 8:59PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک (این جیڈ پی)، نئی دہلی نے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ) اور ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کے تعاون سے آج اپنا سمر ویکیشن پروگرام 2025 کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام این جیڈ پی ایجوکیشن سینٹر اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کمیونٹی سینٹر میں 22 مئی سے 4 جون 2025، صبح آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ پہل مشن لائف کے تحت عوامی بیداری مہم کا حصہ ہے اور یہ عالمی یوم ماحولیات 2025 کے تھیم‘‘عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ’’کے مطابق ہے۔
اس پروگرام میں دہلی این سی آر سے جونیئر اور سینئر کلاسز کے 240 طلباء شامل ہورہے ہیں۔اس پروگرام کو ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں متعد مندرجہ ذیل انٹرایکٹو سرگرمیاں شامل ہیں:
- نعرہ لکھنا
- پینٹنگ اور ماسک بنانا
- کہانی سنانا اور کلے ماڈلنگ
- فضلہ الگ کرنے کی ورکشاپ
- ماحولیاتی موضوعات پر کوئز مقابلہ
5 جون کو پروگرام کے آخری روز طلباء کی بنائی ہوئی پینٹنگز، ماڈلز اور دستکاریوں کی نمائش چڑیا گھر میں آنے والوں کے لیے رکھی جائے گی۔ جیتنے والوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ مزید برآں پلاسٹک کے فضلے کے بارے میں صفائی اور آگاہی مہم اور درخت لگانے کی مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں طلباء، عملہ اورآنے والے شامل ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں طلباء نے جوش و خروش کےساتھ شرکت کی جنہیں ڈاکٹر سنجیت کمار، ڈائریکٹر، نیشنل زولوجیکل پارک ( آئی ایف ایس اور محتر مہ ناز رضوی، ڈائریکٹر،این ایم این ایچ کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی ملا۔ بین الاقوامی یوم حیاتیاتی تنوع کے موقع پر حیاتیاتی تنوع پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی جس میں ہندوستان کے بھرپور قدرتی ورثے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
طلباء نے چڑیا گھر کے جڑی بوٹیوں والے حصے کا بھی رہنمائی کے ساتھ دورہ کیا ۔یہاں انہوں نےجنگلی حیات اور تحفظ کی کوششوں کو قریب سے دیکھا۔ اس دن کا اختتام پروگرام کے تحت ہونے والی آئندہ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ کے ساتھ ہوا۔
موسم گرما کی تعطیلات کے پروگرام 2025 کا مقصد نوجوان ذہنوں کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ کے چیمپئن بننے کی ترغیب دینا ہے۔ اس طرح ہندوستان کے پائیداری کے اہداف میں بامعنی تعاون کرنا ہے۔



*****
ش ح۔ م ح۔ص ج
UN-NO-1022
(Release ID: 2130695)