مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے‘‘ ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے لیےعمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ سے متعلق سفارشات ’’ کے بارے میں 20 فروی 2023 کی ٹرائی کی سفارشات کے سلسلے میں مواصلات کے محکمہ کے سابقہ حوالے کا جواب دیا
Posted On:
22 MAY 2025 3:36PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ‘‘ ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ سے متعلق سفارشات ’’ کے بارے میں 20 فروی 2023 کی ٹرائی کی سفارشات کے سلسلے میں مواصلات کے محکمہ کے سابقہ حوالے کا اپنا جواب جاری کیا ہے۔
ہمارے آج کے رہنے اور کام کرنے کے طریقے کے لیے ڈجیٹل کنکٹی وٹی بہت ضروری ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ڈیجیٹلائزیشن کی تیز رفتار ترقی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے جس نے معیشت، اختراع، سائنس اور تعلیم سے لے کر صحت، پائیداری، حکمرانی اور طرز زندگی تک ہر چیز کو متاثر کیا ہے۔
ماضی میں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) اور حکومت نے ٹیلی کام کنکٹی وٹی کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے مختلف پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹرائی کی طرف سے پہلے سے کی گئی کلیدی سفارشات 25 مارچ 2022 کو ’ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘ پر مشاورتی پیپر (سی پی) کے ضمیمہ 2 میں دی گئی ہیں۔ ان پالیسی اقدامات نے کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ تاہم، اتھارٹی نے محسوس کیا کہ یہ تمام کوششیں خاص طور پر عمارتوں یا علاقوں کے اندر ڈجیٹل کنکٹی وٹی کی مطلوبہ سطح کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اتھارٹی نے بتایا کیا کہ بلڈنگ آپریشنز اور کام کی جگہ کے مستقبل کے ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کا سنگم عمارت کے مالکان، آپریٹرز اور مکینوں کے لیے اسمارٹ، ڈجیٹل طور پر منسلک جگہیں تخلیق کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ صارفین کی مدد کی جا سکے۔ اس طرح کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، ڈجیٹل کنکٹی وٹی انفرااسٹرکچر (ڈی سی آئی) کی ترقی کو عمارتوں کے بنیادی ڈھانچے کا ایک لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے۔ تاہم، موجودہ فریم ورک میں مختلف مسائل ہیں جو اچھی ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے تقاضوں کو حاصل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ، عمارتوں کی ترقی کے سلسلے میں، متعلقہ ایکٹ، ضمنی قوانین اور ضوابط ہیں جو عمارت کی خدمات جیسے پانی، بجلی، گیس، آگ سے تحفظ، ساختی حفاظت اور دیگر التزامات کے لیے کم از کم یا ضروری تقاضے بیان کرتے ہیں۔ ایسے بلدیاتی ادارے اور اتھارٹیز ہیں جو عمارتوں کی تعمیر کے مختلف مراحل پر منظوری دے کر اور تعمیر کے دوران نگرانی اور اس طرح کی سہولیات کے استعمال کی منظوری دے کر اسے نافذ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن (ٹی سی پی او) کی طرف سے شائع کردہ ماڈل بلڈنگ بائی لاز (ایم بی بی ایل) تمام عمارتی خدمات کے لیے التزامات پر مشتمل ہے۔ ریاستیں عمارتوں کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے اپنے متعلقہ ریاستی ضمنی قوانین میں ایم بی بی ایل کی التزامات کو اپناتی ہیں۔
اس سلسلے میں، اتھارٹی نے 20 فروری 2023 کو باہمی تعاون کے طریقہ کار کے ساتھ ‘ڈجیٹل کنکٹی وٹی تیار کرنے سے متعلق معاملات کے حل کے لیے ‘ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ ’ پر جامع سفارشات حکومت کے پاس جمع کرائی ہیں۔ یہ سفارشات موجودہ سیاق و سباق میں اور عمارتوں کے اندر مسلسل 5جی اور آنے والی 6جی سروسز کے حصول اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے زیادہ موزوں ہو جاتی ہیں۔ 5جی اور آنے والے 6جی تک رسائی والے نیٹ ورکس کو اعلیٰ ڈیٹا ریٹ فراہم کرنے کے لیے زیادہ فریکوئنسی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن دیواروں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی مواد کی وجہ سے زیادہ فریکوئنسی میں تلطیف کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔اس کے بعد، مواصلات کے محکمہ نے 19 مارچ 2025 کے بیک ریفرنس کے ذریعے، 20 فروری 2023 کے ‘‘ ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ سے متعلق سفارشات’’ میں کچھ سفارشات پر ٹرائی سے وضاحت طلب کی۔
اس مسئلے کی جانچ کرنے کے بعد، ٹرائی نے 19 مارچ 2025 کے بیک ریفرنس پر اپنے جواب کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بیک ریفرنس پر ٹرائی کا جواب ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر ڈال دیا گیا ہے۔
بیک ریفرنس پر ٹرائی کے جواب سے متعلق کسی بھی وضاحت کے لیے، ٹرائی کے مشیر جناب تیج پال سنگھ، (کیو او ایس-1)، سے ای میل adv-qos1@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-11-20907759 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*****
UR-1002
(ش ح۔ ا گ ۔ ا ک م)
(Release ID: 2130539)