کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے ہیکاتھون ’’سیم ہیک فار گرین انفرا‘‘  کا آغاز


ہیکاتھون کا مقصد گرین ٹیک سولیوشنز کو فروغ دینا ، سیمنٹ ایکوسسٹم میں اسٹارٹ اپس اور تحقیق کے ہنر کی مدد کرنا ہے

این سی بی انکیوبیشن سینٹرقومی-سطح پر اختراعی چیلنج کے آغاز کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے

Posted On: 22 MAY 2025 2:24PM by PIB Delhi

وزارتِ تجارت و صنعت کے محکمہ پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے 20 مئی 2025 کو سیمنٹ و تعمیراتی مواد کی قومی کونسل (این سی بی)، بلبھ گڑھ میں ’’سیم ہیک فار گرین انفرا‘‘ کے عنوان سے ایک قومی سطح کے پہلے ہیکاتھون کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنجیو نے این سی بی انکیوبیشن سینٹر کو اس کے پہلے سال کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور سیمنٹ و تعمیراتی شعبے میں اختراع کو فروغ دینے کی اس اہم پہل کو سراہا۔ انہوں نے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور علاقائی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں جیسے معتبر اداروں کو اس ہیکاتھون میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے نتیجے میں کئی کامیاب اسٹارٹ اپ کی داستانیں سامنے آئیں گی۔

این سی بی انکیوبیشن سینٹر (این سی بی-آئی سی)کے زیر اہتمام  منعقدہ ہیکاتھون کا مقصد سیمنٹ ، تعمیراتی اور متعلقہ شعبوں میں صنعت کاری اور اختراع کو تجارتی بنانے کے لیے ایک لازمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ این سی بی-آئی سی کے انچارج اورجی ایم ڈاکٹر کپل ککریجا نے دو زمروں میں مقابلوں کی تفصیلات کا اشتراک کیا جس میں: ایک اسٹارٹ اپس، پیشہ ور افراد اور انفرادی زمرے کے لیے ؛ دوسرا طلباء اور ماہرین تعلیم کے لیے ہے- جو سیمنٹ کے شعبے میں حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے پر مرکوز  ہے ۔ اس میں شرکت مفت ہے ۔

اس ہیکاتھون کے موضوعات میں گرین سیمنٹ، گرین پروسز، گرین کنکریٹ، کاربن کیپچر اور اسٹوریج، لاجسٹکس و سپلائی چین، اور نیٹ زیرو اہداف کا حصول شامل ہیں۔مقابلے میں کامیاب شرکاء کے لیے ایک لاکھ روپے تک کے نقد انعامات اور این سی بی-آئی سی میں انکیوبیشن یا رہنمائی  کے مواقع دستیاب ہوں گے۔رجسٹریشن 🔗 https://www.ncbindia.com/cemhack.phpپر 20 مئی سے 20 جولائی 2025 تک کھلا ہے۔این سی بی، جو کہ وزارتِ تجارت و صنعت کے  ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے، بھارت میں سیمنٹ اور تعمیراتی مواد کے حوالے سے تحقیق و ترقی  کی اعلیٰ سطحی تنظیم  ہے، جس کی مہارت خام مال سے لے کر تعمیر شدہ ڈھانچوں کی مرمت و بحالی تک کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

این سی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل پی سنگھ نے پائیداری  کو فروغ دینے میں ہیکاتھون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ڈی ایس ٹی کی مالی معاونت سے آئی آئی ٹی روڑکی اور جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے چلنے والے ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ سمیت حالیہ حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے این سی بی میں سی سی یوکے لیے ایک ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اس تقریب میں آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر کے کے پنت، چیئرمین- این سی بی اور  ایم ڈی شری سیمنٹ لمیٹڈ جناب نیرج اکھوری، این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایل پی سنگھ نے شرکت کی۔ تقریب نے ریسرچ اسکالرز، طلباء، صنعت کے رہنما وں اور این سی بی کے سائنسدانوں کی بھی بھرپور شرکت کا مشاہدہ کیا۔

1.jpg
******

ش ح ۔ م ش ۔ ت ع

UN-NO-1001


(Release ID: 2130528)
Read this release in: English , Hindi , Tamil