وزارت دفاع
روایتی طور پر بنائے گئے ‘قدیم سلے ہوئے جہاز’ کو ہندوستانی بحریہ میں آئی این ایس وی کندنیا کے نام سے شامل کیا گیا
Posted On:
21 MAY 2025 5:34PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے آج بحریہ کے اڈے، کروار میں منعقدہ رسمی تقریب میں قدیم سلے ہوئے جہاز کو رسمی طور پر شامل کیا اور اسے آئی این ایس وی کندنیا کے نام سے موسوم کیاگیا۔وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب کی صدارت کی، جس سے ایک غیر معمولی پروجیکٹ کی تکمیل کی نشان دہی ہوتی ہے جو ہندوستان کی شاندار جہاز سازی کی وراثت کا جشن ہے۔
آئی این ایس وی کندنیا ایک سلا ہوا جہاز ہے، جو 5ویں صدی عیسوی کے جہاز کی ساخت پر مبنی ہے جسے اجنتا کے غاروں کی پینٹنگز میں دکھایا گیا ہے۔ اس منصوبے کو جولائی 2023 میں وزارت ثقافت، ہندوستانی بحریہ اور میسرز ہوڈی انوویشنز کے درمیان وزارت ثقافت کی مالی اعانت سے ہونے والے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ ستمبر 2023 میں پتوار بچھانے کے بعد، جہاز کی تعمیر کا کام کیرالہ کے ہنر مند کاریگروں کی ایک ٹیم کے ذریعے سلائی کے روایتی طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس کی قیادت ماسٹر شپ رائٹ بابو سنکرن نے کی۔ متعدد مہینوں کے دوران، ٹیم نے بڑی محنت سےناریل کی رسی، ناریل کے ریشے اور قدرتی رال کا استعمال کر کے جہاز کے ڈھانچے پرلکڑی کے تختے ٹانکے۔ اس جہاز کو فروری 2025 میں گوا میں لانچ کیا گیا تھا۔
ہندوستانی بحریہ نے ڈیزائن، تکنیکی تصدیق اور تعمیراتی عمل کی نگرانی کرکے اس منصوبے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس طرح کے جہازوں کا کوئی موجود نقشے کے بغیر، جہاز کے ڈیزائن کو آئیکونوگرافک ذرائع سے اندازہ لگانا پڑا۔ بحریہ نے ہل فارم اور روایتی ریگنگ کو دوبارہ بنانے کے لیے جہاز ساز کے ساتھ تال میل کیا، اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ڈیزائن کی توثیق محکمہ اوشن انجینئرنگ،آئی آئی ٹی مدراس میں ہائیڈرو ڈائنامک ماڈل ٹیسٹنگ اور اندرونی تکنیکی تشخیص کے ذریعے کی جائے۔
نئے شامل کیے جانے والے جہاز میں ثقافتی لحاظ سے متعدد اہم خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے بازوؤں میں گنڈابھیرونڈا اور سورج کی شکلیں بنائی گئیں ہیں ، اس کی کمان میں سمہا یالی مجسمہ بنا ہے، اورعلامتی ہڑپہ طرز کے پتھر کے لنگر سے اس کے ڈیک کو سجایاگیا ہے، ہر عنصر قدیم ہندوستان کی بھرپور سمندری روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ کندنیا کے نام سے موسوم، یہ ہندوستانی بحری جہاز بحر ہند سے جنوب مشرقی ایشیا تک کاسفر کرچکا ہے۔یہ جہاز ہندوستان کی بحری دریافت تجارت اور ثقافتی تبادلے کی قدیم روایات کی نمایاں نشان کے طور پر شمار ہوتا ہے۔
انڈین نوول سیلنگ ویسل (آئی این ایس وی) کے طور پر شامل کیے جانے والے کندنیا کروار میں تعینات ہوگا۔ یہ جہاز اب اپنے اگلے تاریخی مرحلے کا آغاز کرنے کو تیار ہے، جس میں گجرات سے عمان تک کے قدیم تجارتی راستے پر اس سال کے آخر میں طے شدہ ٹرانس سمندری سفر کی تیاری شامل ہے۔
************
ش ح۔م ش ع۔ م ذ
(UN. 988)
(Release ID: 2130352)