مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی پری کنسلٹیشن پیپر پر تبصرے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
21 MAY 2025 5:45PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے 29 اپریل، 2025 کو ’’گھریلو لیزڈ سرکٹس ڈی ایل سی ز کے لیے ٹیرف کا جائزہ‘‘ پر ایک پری کنسلٹیشن پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے معلومات/تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 19 مئی 2025 مقرر کی گئی تھی۔
ایک اسٹیک ہولڈر کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا پری کنسلٹیشن پیپر پر ان پٹ / تبصرے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں تک وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
مندرجہ بالا کے پیش نظر، اسٹیک ہولڈرز کو جواب دینے کے لیے مزید وقت فراہم کرنے کے لیے ان پٹ/تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ، یعنی 26 مئی 2025 تک توسیع کرنے کی تجویز ہے۔
تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، ای میل آئی ڈی advfea2@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب وجے کمار، مشیر (مالی اور اقتصادی تجزیہ)، ٹی آر اے آئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر +91-11-20907773۔
*****
ش ح-ا م ۔ت ع
UNO- 990
(Release ID: 2130329)