بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘ورلڈ بی ڈے -2025’ کے موقع پر کے وی آئی سی میں‘سوئٹ ریوولیوشن اتسو’ کا  انعقاد


‘‘ فطرت سے متاثر شہد کی مکھیاں، ہر ایک کی زندگی کی پرورش’’ تھیم  پرشہد کی مکھیوں کا عالمی دن- 2025  کااہتمام

کے وی آئی سی کے‘ہنی مشن’ کے تحت اب تک 20،000 میٹرک ٹن شہد تیار کیا جا چکا ہے، جس سے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کو 325 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے

‘ہنی مشن’ پروگرام کے تحت کے وی آئی سی کے ذریعہ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ سے زیادہ شہد کی مکھیوں کے ڈبے اور شہد کی کالونیاں تقسیم کی جا چکی ہیں

‘سوئٹ  ریوولیوشن نے شہد کی مکھیوں پالنے والوں اور کسانوں کی زندگی بدل دی ہے: چیئرمین کے وی آئی سی

Posted On: 20 MAY 2025 7:51PM by PIB Delhi

مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت(ایم ایس ایم ای) کے تحت کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) نے منگل کو ممبئی کے  ولے پارلے میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں‘ورلڈ بی ڈے-2025’ کے موقع پر ‘سوئٹ ریویلیوشن  اتسو’ کا اہتمام کیا۔ اس سال کی تقریب– ‘‘فطرت سے متاثر، شہد کی مکھیاں، سبھی زندگیوں کی پرورش کرنے والی’’ تھیم پر مبنی تھی جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے‘‘سفید انقلاب سے میٹھے انقلاب کی طرف’’ جانے کے ویژن کو تقویت دیتا ہے۔

اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کے وی آئی سی کی سی ای او محترمہ روپ راشی کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے شہد کی مکھی پالنے والے مستفیدین ، تربیت  حاصل کرنے، سائنسدان، شہد کی مکھی کو کامیابی سے پالنے والے، طلباء اور ماہرین موجود تھے۔ یہ تقریب نہ صرف ایک تکنیکی پلیٹ فارم تھا بلکہ دیہی ہندوستان کی اختراع، تحریک اور خود انحصاری کی زندہ مثال بھی بن گیا۔

اپنے خطاب میں جناب  منوج کمار نے کہا-‘‘شہد کی مکھیاں ہمارے ماحولیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ نہ صرف شہد فراہم کرتی ہیں، بلکہ پولینیشن کے ذریعہ ہماری زراعت کو بھی مالا مال کرتی ہیں اور ماحول کی حفاظت کرتی ہیں۔’’ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیا گیا ‘ہنی مشن’ آج دیہاتوں میں روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم نے ‘سوئٹ ریوولیوشن’ کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ایک نیا راستہ دکھایا جس میں شہد کی پیداوار نہ صرف معاشی خوشحالی بلکہ صحت کی خوشحالی کا ذریعہ بنی۔ اس سمت میں ان کی قیادت میں کے وی آئی سی نے جو کام کیا ہے وہ خود انحصار ہندوستان کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے خاص طور پر کے وی آئی سی کے ‘ہنی مشن’ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اب تک کے وی آئی سی کی طرف سے ملک بھر میں 2,29,409 شہد کی مکھیوں کے  باکس  اور شہد کی کالونیاں تقسیم کی گئی ہیں، جس سے تقریباً 20,000 میٹرک ٹن شہد کی پیداوار ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو تقریباً 325 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں کے وی آئی سی سے وابستہ شہد کی مکھیاں پالنے والوں نے تقریباً 25 کروڑ روپے کا شہد بیرون ملک برآمد کیا ہے۔

اس موقع پر کے وی آئی سی کی سی ای او محترمہ روپ راشی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا-‘‘شہد مشن صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ یہ ایک مجموعی ذریعہ معاش کا نمونہ ہے۔ آج اس مشن کے ذریعے دیہی علاقوں میں ہزاروں نوجوان، خواتین اور کسانوں کو روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہد کی پروسیسنگ پلانٹس، ٹریننگ سینٹرز اور مارکیٹنگ نیٹ ورک کے وی آئی سی کے ذریعے چلائے جانے والے شہد کی مکھیوں کو خود کفالت کی طرف لے گئے ہیں’’۔

اس پروگرام میں سنٹرل بی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر ٹی آئی) پونے کے تاریخی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ 1962 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک 50,000 سے زائد شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو جدید تکنیک میں تربیت دے چکا ہے۔ سی بی آر ٹی آئی کا مقصد نہ صرف شہد کی پیداوار کو فروغ دینا ہے بلکہ زرعی اور باغبانی کی پیداوار میں اضافہ کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنا بھی ہے، شہد کی مکھیوں کے پالنے سے متعلق تحقیق کو فروغ دینا اور کاروباری ترقی کو بااختیار بنانا ہے۔

پروگرام کے دوران سائنسدانوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں صرف شہد کی پیداوار تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ تقریباً 75 فیصد غذائی فصلوں کو شہد کی مکھیوں کے ذریعے پولنیشن  کیا جاتا ہے۔ اگر شہد کی مکھیاں زندہ نہ رہیں تو 30 فیصد غذائی فصلیں اور 90 فیصد جنگلی پودوں کی نسلیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

اس پروگرام نے ملک کے تمام حصوں سے مستفید ہونے والوں کو اپنی کامیابی کی کہانیاں ڈجیٹل طور پر شیئر کرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے ساتھ بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے ڈرامے، شاعری اور مضامین نے پروگرام میں رونقیں بڑھا دیں۔ پروگرام میں کے وی آئی سی افسران، ملازمین اور دیگر معززین موجود تھے۔

*******

 

ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.966


(Release ID: 2130152)
Read this release in: Hindi , English , Marathi