الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومت ہماچل پردیش نے الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت کے ماتحت قومی ای-حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) کے ساتھ اشتراک قائم کرتے ہوئے ’’مصنوعی ذہانت برائے عمدہ حکمرانی: شفافیت، اثرانگیزی اور اثرات کو بڑھانے کی کوشش‘‘ کے عنوان سے ایک ریاستی سطح کی ورکشاپ کا اہتمام کیا
اس تقریب کا مقصد مختلف ریاستی محکموں کے 100 سے زائد سینئر افسران کے اندر حساسیت پیدا کرکے حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کی اختیارکاری میں اضافہ کرنا ہے
اس ورکشاپ میں اے آئی فاؤنڈیشن، خطرات کو کم سے کم کرنا، حکمت عملیوں کی اختیارکاری، وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر تکنیکی سیشنوں کا اہتمام بھی کیا گیا
Posted On:
20 MAY 2025 8:25PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل تکنالوجی اور حکمرانی کے محکمے (ڈی ڈی ٹی اینڈ جی)، حکومت ہماچل پردیش نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ماتحت قومی ای-حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) کے ساتھ اشتراک قائم کرتے ہوئے ایچ پی سکریٹیریٹ، شملہ میں 20 مئی 2025 کو ’’مصنوعی ذہانت برائے عمدہ حکمرانی: شفافیت، اثرانگیزی اور اثرات کو بڑھانے کی کوشش‘‘ کے عنوان سے ایک ریاستی سطح کی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
یہ تقریب، جو این ای جی ڈی کی صلاحیت سازی سے متعلق پہل قدمی کا حصہ ہے، اس کا مقصد مختلف ریاستی محکموں کے 100 سے زیادہ اعلیٰ عہدیداروں کو حساس بنا کر حکمرانی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اختیارکاری میں اضافہ کرنا تھا۔ ورکشاپ نے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اے آئی کے اہم کردار پر زور دیا۔

جناب گوکل بوٹیل، چیف منسٹر کے پرنسپل ایڈوائزر، انوویشن اینڈ ڈی ٹی جی، ہماچل پردیش، نے شہری مرکوز، اختراع پر مبنی گورننس ماڈل کی تعمیر میں اے آئی کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ محترمہ راکھیل کاہلون، آئی اے ایس، سکریٹری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اینڈ گورننس، نے شفافیت، جوابدہی، اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے اے آئی کو حکمرانی میں ضم کرنے کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ اس نے اخلاقی اور جامع اے آئی کی تعیناتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ورکشاپ میں اہم موضوعات جیسے کہ اے آئی فاؤنڈیشنز، خطرے میں تخفیف، اپنانے کی حکمت عملی، بہتر عوامی انتظامیہ کے اوزار، اور مضبوط اے آئی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے تکنیکی سیشنز شامل تھے۔ آئی پی ایس، ڈی آئی جی (سی آئی ڈی) جناب موہت چاولہ کے ذریعہ دیا گا خصوصی خطاب سائبر سلامتی کے لیے درکار طریقہ کار اور اے آئی سے متعلق خطرات پر مرتکز تھا۔
جناب نپن جندال، آئی اے ایس، ڈائرکٹر، ڈی ڈی ٹی جی، نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا، جس میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ریاست کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ اقدام ہماچل پردیش کے ڈیجیٹل گورننس کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور عوامی خدمات کی تبدیلی کے لیے اے آئی سے چلنے والے طریقوں کو مربوط کرنے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ ورکشاپ ایم ای آئی ٹی وائی کے وسیع تر انڈیا اے آئی مشن کا حصہ ہے۔ این ای جی ڈی کی صلاحیت سازی (سی بی) اسکیم ریاستی حکومتوں کو ڈومین کی مہارت، عملی نمائش، اور اے آئی حکمرانی میں بہترین طریقوں سے بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس قومی وژن کے ساتھ ہم آہنگ، یہ پروگرام ہماچل پردیش کی حکمرانی کی خواہشات کے مطابق ایک لچکدار، جامع، اور اخلاقی طور پر مستحکم اے آئی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے تیار ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع )
U.No:962
(Release ID: 2130129)