وزارت دفاع
وزیرِ مملکت برائے دفاع کی قیادت میں بھارتی وفد نے ملائیشیا میں 17ویں لنگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اور ایرواسپیس نمائش کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا
جناب سنجے سیٹھ نے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انڈیا پویلین کا افتتاح کیا
Posted On:
20 MAY 2025 6:48PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ کی قیادت میں ایک بھارتی وفد نے 20 مئی 2025 کو ملائیشیا کے لنگ کاوی میں 17ویں لنگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایروسپیس ایکسپو(ایل آئی ایم اے 2025)کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔ اس پانچ روزہ تقریب کا افتتاح ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور بن ابراہیم نے کیا۔
وزیر مملکت برائے دفاع نےایل آئی ایم اے 2025میں انڈیا پویلین کا افتتاح کیا، جس میں ملک کی مقامی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں اہم دفاعی پبلک سیکٹر انڈسٹریز اور نجی کمپنیوں کی شرکت شامل ہے۔ یہ تقریب دفاع کے شعبے میں خود انحصاری کے لیے بھارت کی اسٹریٹجک کوششوں کو اجاگر کرتی ہے، جہاں بھارتی پویلین میں مقامی ٹیکنالوجیز بشمول برہموس میزائل اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے تیار کردہ ڈورنیئر طیارے بھی پیش کیے گئے ہیں۔ بڑے ممالک کے درمیان بھارت کا یہ شاندار پویلین دفاعی پیداوار میں بھارت کی بڑھتی ہوئی حیثیت کی گواہی دیتا ہے۔
وزیر مملکت برائے دفاع نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور دیگر معزز شخصیات اور مختلف ممالک کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔
بھارت اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں جو 2024 میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے بھارت کے دورے کے دوران قائم شدہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وژن کے تحت دفاع اور سلامتی سمیت کئی اہم شعبوں میں وسعت پا چکے ہیں۔
ایک بھارتی بحری جہاز بھی ایل آئی ایم اے 2025میں حصہ لے گا۔ ایل آئی ایم اے، جو 1991 میں قائم ہوئی اور ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے، ایشیا پیسفک خطے کی سب سے بڑی اور اہم میری ٹائم اور ایروسپیس نمائشوں میں شمار ہوتی ہے۔
****
ش ح ۔ ف ا۔ م ت
U - 951
(Release ID: 2130126)