مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی ٹیلی کام اور انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پرٹرائی کا ’’یونیورسل اور بامعنی رابطے‘‘ پر سیمینار؛ وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے افتتاح کیا

Posted On: 20 MAY 2025 6:58PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج اپنے صدر دفتر، نئی دہلی میں عالمی ٹیلی کام اور انفارمیشن سوسائٹی ڈے(ڈبلیو ٹی آئی ایس ڈی)منایا۔ اس سال کی تقریب کا مرکزی موضوع ’’یونیورسل اور بامعنی رابطہ‘‘ (یو ایم سی) تھا، جوٹرائی کے اس مشن سے ہم آہنگ ہے کہ تمام افراد کو شمولیاتی ، منصفانہ اور پائیدار انداز میں مواصلاتی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

’’یونیورسل اور بامعنی رابطہ (یو ایم سی)‘‘سے مراد صرف مواصلاتی نیٹ ورکس تک رسائی فراہم کرنا نہیں، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ رسائی ہر کسی کے لیے دستیاب، قابلِ رسائی، موزوں اور قابلِ استطاعت ہو، تاکہ افراد اور کمیونٹیز ڈیجیٹل معیشت اور معاشرے میں بھرپور طور پر شرکت کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_2729XZJ9.PNG

اس تقریب کا افتتاح معزز وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم. سندھیا نے  کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر مواصلات نے ’’یونیورسل اور بامعنی رابطے‘‘ (یو ایم سی ) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل خلیج کو پاٹنے اور ملک بھر میں سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_2731ZOCH.PNG

معزز وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا اب ٹیلی کمیونی کیشن کی دنیا کے ساتھ گہرائی سے جُڑ چکی ہے، جہاں ٹیلی کام ایک ڈیجیٹل شاہراہ کے طور پر کام کر رہا ہے جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کو توانائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام انقلاب کی سمت متعین کرنے میں ٹرائی کے رہنما کردار کو سراہا اور اسے ایک راہنما قوت قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے ’’یونیورسل اور بامعنی رابطے‘‘ (یو ایم سی)کے چھ اہم ستونوں پر زور دیا جنہوں نے بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں عالمی رہنما کی حیثیت دلوائی ہے، یعنی کم لاگت، دستیابی، رسائی، خدمات کے معیار (کیو او ایس) ، آن لائن تحفظ و سلامتی، ٹیکنالوجی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی کمیونی کیشن، بھارت کے رابطے کے نظام کا ایک ابھرتا ہوا اہم جزو بن رہا ہے، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک رسائی کے لیے۔ یہ ترقیات زمینی نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور ’’یونیورسل کنیکٹیوٹی‘‘ کے وژن کو حقیقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_27308E9W.PNG

ٹرائی کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوتی نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔ انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر کی تشکیل میں ٹرائی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، خاص طور پر ’’یونیورسل اور بامعنی رابطے‘‘ کے حصول کے سلسلے میں۔ انہوں نےٹرائی کی انقلابی مداخلتوں اور اصلاحات کو یاد کیا جنہوں نے ملک کے ٹیلی کام منظرنامے کو یکسر بدل کر رکھ دیا، جس سے تیز رفتار ترقی اور نیٹ ورک کے دائرہ کار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹرائی کی کاوشیں ہمیشہ کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے، ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کی کارکردگی بہتر بنانے، اور صارفین کے تحفظ کے مضبوط نظام کو یقینی بنانے پر مرکوز رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_2733UBC7.PNG

دو ممتاز مقررین — جناب دیپک مشرا، ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو، انڈین کاؤنسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز(آئی سی آر آئی ای آر) ، اور محترمہ پرنیتا اُپادھیائے ، سربراہ آئی ٹی یوایریا آفس و انوویشن سینٹر برائے ساؤتھ ایشیا — نے اپنے خطابات میں عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ ان موضوعات میں شامل تھے: مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں سرفہرست 10 ممالک، تین ٹیئرچپس –ان فریم ورک، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی بڑھتی ہوئی اہمیت، اور اختراع و کاروباری ترقی کو تیز کرنے میں آئی ٹی یو ٹولز کا اسٹریٹجک کردار۔

انہوں نے جنوبی ایشیا کے انوویشن سینٹرز کی موجودگی اور ان کے بڑھتے ہوئے اثرات کا بھی ذکر کیا، جو اس خطے میں تکنیکی اشتراک، پالیسی میں جدت، اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس تقریب میں ٹیلی کام، آئی سی ٹی ، اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری سے وابستہ سینئر حکام، اسٹیک ہولڈرز اور نمائندگان نے شرکت کی، جنہوں نے بھارت میں یونیورسل اور بامعنی رابطے(یو ایم سی) کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پالیسیوں، جدتوں، اور باہمی تعاون کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

***

 

ش ح ۔ ف ا۔ م ت                                               

U - 949


(Release ID: 2130073)
Read this release in: English , Hindi