وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سرحدوں سے پار توسیع : آیوش نے اوساکا ایکسپو میں بھارت کی ہمہ گیر  صحت کی طاقت کا مظاہرہ کیا

Posted On: 20 MAY 2025 5:22PM by PIB Delhi

اوساکا، جاپان میں جاری ورلڈ ایکسپو 2025 میں وزارت آیوش کی پُرجوش اور مؤثر شرکت کو بھرپور پذیرائی  حاصل  ہو رہی ہے، جہاں بھارت کے ہمہ گیر صحت اور فلاح و بہبود کے نقطۂ نظر کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ مختلف موضوعاتی پیشکش میں یوگا ایک نمایاں عالمی توجہ کا مرکز بن کر ابھرا ہے، جو شرکاء کو بھارت کے نمائندہ "انڈیا پویلین - بھارت" میں روزانہ ہونے والے سیشنز کی جانب متوجہ کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VDYE.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q065.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O6CG.jpg

 

اوساکا میں جاری ورلڈ ایکسپو 2025 میں وزارت آیوش کی جانب سے منعقدہ روزانہ یوگا سیشنز کی جھلکیاں

 

وزارت آیوش کی سرپرستی میں، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن(آئی ٹی پی او) ، بھارت کا سفارت خانہ ٹوکیو، قونصل خانہ اوساکا-کوبے، اور ہارٹفُلنیس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے، 2 مئی سے 13 اکتوبر 2025 تک روزانہ یوگا سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں — یہ بھارت کی متوازن صحت کی روایات کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد چھ ماہ پر محیط مہم ہے۔ اب تک 55 یوگا سیشنز ہو چکے ہیں، جن میں 2,100 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جن میں جاپانی شہریوں سمیت بین الاقوامی  وزیٹرزبھی شامل ہیں۔

2 مئی 2025 کو منعقدہ افتتاحی یوگا سیشن کو بھارت کے سفیر برائے جاپان  عزت مآب جناب  سِبی جارج اور قونصل جنرل اوساکا-کوبے جناب  چندرو اپّر نے رونق بخشی۔ یہ تقریب جاپان کے معروف "گولڈن ویک" کے دوران ہوئی، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور آئندہ مہینوں کے لیے اس مہم کو بھرپور آغاز ملا۔

آنے والا ’’یوگا ویک‘‘ (15 تا 21 جون 2025)، جس کا اختتام 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی)کی شاندار تقریب پر ہو گا، بھارت کی عالمی سطح پر رسائی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس دوران روزانہ متعدد سیشنز ہوں گے، جن میں صبح، شام اور ’’وائی-بریک‘‘فارمیٹس شامل ہوں گے تاکہ مختلف طبقات کو شامل کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، ’’انڈیا پویلین – بھارت‘‘، جو 29 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہو گا، بھارت کے روایتی طبی پودوں، جڑی بوٹیوں، اور آیوش پر مبنی صحت کی مصنوعات کو اجاگر کرے گا۔ 30 جون کو ایک بی 2 بی میٹنگ اور روڈ شو بھی منعقد ہو گا جس کا مقصد آیوش پر مبنی صحت کے شعبے میں عالمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

ورلڈ ایکسپو 2025 میں بھارت کی شرکت ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ — یعنی ’’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘‘ — کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ یوگا اور آیوش کے ذریعے بھارت پائیدار طرزِ زندگی اور ہمہ  گیر  صحت پر جاری عالمی مکالمے میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، اور سب کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو مضبوطی سے اجاگر کر رہا ہے۔

 

***

ش ح ۔ ف ا۔ م ت                                               

U - 948


(Release ID: 2130066)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam