خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
بہار نے بین الاقوامی خریدار-فروخت کنندہ میٹنگ 2025 میں عالمی زرعی- فوڈ امکانات کی نمائش کی
مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے پٹنہ میں گھریلو اور عالمی سطح پرمضبوط شراکت داری والے اس آئی بی ایس ایم کا افتتاح کیا
اس میں70 سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں نے بہار کے مالا مال زرعی اور فوڈ ایکو سسٹم سے وسائل کے مواقع کا پتہ لگایا
Posted On:
19 MAY 2025 5:35PM by PIB Delhi
زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا(ٹی پی سی آئی) اور حکومت بہار کے ساتھ مل کر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت 19 اور 20 مئی 2025 کو پٹنہ، بہار میں بین الاقوامی خریدار -فروخت کنندہ میٹنگ (آئی بی ایس ایم) کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد تجارت کو فروغ دینے، برآمدات کو مضبوط کرنے اور بہار کی زرعی خوراک کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے خوراک اور اس سے منسلک شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لانا ہے۔
افتتاحی اجلاس میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار سنہا، بہار کے وزیر صنعت جناب نتیش مشرا اور ایم او ایف پی آئی، اے پی ای ڈی اے، ٹی پی سی آئی اور حکومت بہار کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں 20 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 70 بین الاقوامی خریدار شرکت کر رہے ہیں، جن میں چھ عالمی ریٹیل چینز، 50 ملکی اور 20 ادارہ جاتی خریدار شامل ہیں۔ 400 سے زیادہ کیوریٹڈ بی 2 بی میٹنگوں کے ساتھ، یہ ایونٹ مارکیٹ کے نئے روابط پیدا کرنے، مقامی ایم ایس ایم ای اور ایف پی او کے لیے خریداری کے مواقع کو فروغ دینے اور بہار کی زرعی صلاحیت کو برآمدی کامیابی میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس میٹنگ میں لو لو گروپ (یو اے ای)، سرتاج (جاپان)، داتار اینڈ سنز، (یو اے ای) اور گلوبل فوڈز ٹریڈنگ (جرمنی) جیسے عالمی کمپنیوں نے زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے، جو بہار سے چاول، مصالحے، مکھانا اور پھلوں کی بڑے پیمانے پر خریداری کی تلاش کر رہی ہیں۔ رائل گولڈن ٹریڈنگ (یو اے ای) اور یو وی آر نیچرل فوڈز (انڈیا) جیسی کمپنیوں نے بھی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی فعال کوششوں کے تحت بہار کے ایک بھروسہ مند سورسنگ مرکز کے طور پر ابھرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹھوس سورسنگ منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
سیشن کا آغاز جناب ابھیشیک دیو، چیئرمین، اے پی ای ڈی اے کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی بی ایس ایم ہندوستان کے زرعی پروڈیوسروں اور پروسیسرز کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو پورا کرنے کے لیے مستقل ادارہ جاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ نامیاتی اور جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی ٹریس ایبلٹی کے لیے 2025 میں ‘ٹریسنیٹ 2.0’ کے آغاز جیسے اقدامات سے ہندوستانی پیداوار کی ساکھ اور برآمدی تیاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
جناب مہر کمار سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، صنعت، حکومت بہار اور جناب منہاج عالم، ایڈیشنل سیکریٹری، ایم او ایف پی آئی نے بھی طویل مدتی روزگار اور سرمایہ کاری پیدا کرنے کے لیے ریاست میں فوڈ پروسیسنگ کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب نتیش مشرا، عزت مآب وزیر صنعت، بہار حکومت نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا، ‘‘بہار میں مشرقی ہندوستان کا ترقی کا انجن بننے کی صلاحیت موجود ہے۔’’ انہوں نے مظفر پور میں حکومت ہند سے منظور شدہ میگا فوڈ پارک کی موجودگی کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کو بہار کے صنعتی انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ریاست کے سرمایہ کاروں کے لیے تیار ماحولیاتی نظام اور سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کے ذریعے 7 دنوں کے اندر زمین کی فعال الاٹمنٹ کا ذکر کیا۔
جناب وجے کمار سنہا، عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت، بہار حکومت نے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
افتتاحی خطاب جناب چراغ پاسوان، عزت مآب مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے کیا، جنہوں نے حکومت کے ‘‘وکست بھارت ایٹ 2047’’ کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ بین الاقوامی خریدار- فروخت کنندہ میٹنگ صرف ایک تجارتی تقریب نہیں ہے، یہ دیہی خوشحالی کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔’’ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ‘‘ہم بہار کے نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی بننے کا تصور کرتے ہیں، نوکری کے متلاشی نہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر سرمایہ کار کو حکومت کی طرف سے پوری طرح سے سہولت فراہم کی جائے۔
بہار کی شاندار تہذیبی میراث پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے قوم کی تشکیل میں اس کی تاریخی قیادت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘‘آریہ بھٹ، سیتا ماتا، چانکیہ، بھگوان مہاویر اور بھگوان بدھ کی سرزمین ہونے کے ناطے - بہار نے ہمیشہ راستہ دکھایا ہے۔ یہی صلاحیت اب فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی ترقی کو تقویت دے گی’’۔ انہوں نے مزید کاہ کہ ‘‘بہار کی زرخیز زمین اور کاروباری جذبہ ہندوستان کو عالمی فوڈ باسکٹ کے طور پر پوزیشن میں لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔’’ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وکست بہار کا وژن وکست بھارت کے وژن سے الگ نہیں ہے – یہ فطری طور پرایک دوسرے کی طرف لے جائے گا۔
جناب چراغ پاسوان نے کہا کہ مالی سال 2025-2024 میں، ان کی وزارت نے بہار میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 624.42 کروڑ روپے کے ریکارڈ 10,270 قرضوں کی منظوری دی ہے ،جو کہ ملک کی کسی بھی ریاست کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کامیابی محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ حکومت کی طرف سے وکست بہار کے وژن کو زمینی سطح پر نافذکرنے کے لیے مرکوز یت پر مبنی کوشش کا نتیجہ ہے۔ یہ دیہی کاروباری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے وزارت کے عزم اور بہار کے مائیکرو انٹرپرینیورز نے حکومت کی پالیسیوں میں شامل زبردست اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
نالندہ کی قدیم شان کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے ، جہاں دنیا بھر سے اسکالرعلم کے حصول کیلئے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں حال ہی میں اعلان کردہ این آئی ایف ٹی ای ایم، اس وراثت کو آگے بڑھائے گا۔ یہ جدید دور کا ایک بہترین مرکز بن جائے گا، جو ہندوستان بھر کے روشن ذہنوں کو فوڈ ٹیکنالوجی میں تحقیق، اختراعات اور تربیت کو آگے بڑھانے کے لیے راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘علم کی سرزمین سے لے کر کھانے میں اختراع کا مرکز بننے تک، بہار ایک بار پھر قیادت کے لیے تیار ہے’’۔
وزیر موصوف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کے لیےدعوت بھی دی، جو دنیا کے سامنے فوڈ پروسیسنگ میں ہندوستان کی طاقت اور مواقع کو ظاہر کرے گا۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے عزت مآب وزیرموصوف نے اس منفرد – جی آئی ٹیگ شدہ پروڈکٹ میں بہار کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے، ‘‘ہندوستان کے مکھانا برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیاں’’ کے عنوان سے ایک اسٹریٹجک رپورٹ بھی پیش کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 12 کمپنیوں نے بہار سے چاول، دالیں، مصالحہ جات، پھلوں، سبزیوں اور مکھانا کی خریداری کے عزم کا اظہار کیا ، جو ممالک کے ساتھ طویل مدتی سورسنگ شراکت داری میں ایک پیش رفت ہے۔ سیشن کا اختتام ٹی پی سی آئی کے چیئرمین کے شکریہ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون کی تعریف کی اور اس تقریب سے پیدا ہونے والی سرمایہ کاری اور برآمد کی رفتار کے بارے میں امید ظاہر کی۔
بہار بین الاقوامی خریدار- فروخت کنندہ میٹنگ 2025 ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ اور ایگری ایکسپورٹ لینڈ کے تناظر میں بہار کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ دو دنوں کے دوران، آئی بی ایس ایم میں کیوریٹڈ بی 2 بی مصروفیات، تکنیکی صلاحیت بڑھانے کے سیشنز اور بہار کے متحرک فوڈ پروسیسنگ ماحولیاتی نظام اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیشکشوں کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ اس تقریب سے شراکت داری کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔





***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.904
(Release ID: 2129720)