نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنیل شیٹی نے جی ایس ٹی کے آٹھ برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل مہم کی قیادت کی، کہا کہ چا ق و چوبند رہنا بیماری سے کہیں زیادہ سستا ہے


اولمپئنس، شطرنج گرینڈ ماسٹر اور اداکاروں سمیت مختلف نامور شخصیات اور صحت و تندروستی کے علمبرداران نے ملک گیر مہم میں شمولیت اختیار کی

Posted On: 18 MAY 2025 5:46PM by PIB Delhi

اداکار اور صحت و تندروستی  کے علمبردار سنیل شیٹی نے سی بی آئی سی- جی ایس ٹی کےاشتراک میں فٹ انڈیا موومنٹ کے ذریعہ منعقدہ ملک گیر سینڈیز آن سائیکل تقریب کے دوران مستقل  چاق و چوبند رہنے کی  اپیل کی اور کہا کہ ’’تندرستی بیماری سے کہیں زیادہ سستی ہے۔ تندرستی کوئی ایک دن کا کام نہیں، جیسے صرف آج ہی سائیکل چلانا ہے، بلکہ  جامع تندرستی کے لیے ہمیں یہ کام روزانہ  کرنا چاہئے۔ صرف اسی صورت میں تبدیلی آئے گی۔‘‘ شیٹی جنہوں نے ممبئی میں جی ایس ٹی کمشنریٹ میں دیگر شرکاء کے ساتھ شمولیت اختیار کی، اور تیزی سے عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہی اس پہل قدمی کو اسٹار پاور اور قوت فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EC9Q.jpg

18 مئی کی اس تقریب  جی ایس ٹی کے آٹھ برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی اور اس کے توسط سے تندرستی سے متعلق ملک گیر عہدبندگی کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر سی بی آئی سی – جی ایس ٹی کے تمام تر مراکز  صحت، برادری اور صاف ستھری ہوا کی کوششوں کے لیے یکجا ہوئے ۔

تروواننت پورم میں تقریب کا آغاز تین مشہور اولمپئنس اور بین الاقوامی ایتھلیٹس  - محترمہ جسنا میتھیوز (ریو 2016،4x400 میٹر)، جناب ایم پی جابر (ٹوکیو 2020، 400 میٹر ہرڈل) اور محترمہ انو راگھون (ایشین گیمز اور چیمپئن شپ تمغہ یافتہ)کے ذریعہ کیا گیا۔ ان کی موجودگی نے 200 سے زائد شرکاء کو جذبے اور فخر کے ساتھ سائیکل مہم میں حصہ لینے کے لیے ترغیب فراہم کی۔

سائیکل سواروں کے اس  گروپ کی قیادت بھارت کے پانچ ماہر سائیکل سواروں – محترمہ پوجا ڈونالے، محترمہ دھنیادھا جے پی، شریمتی جے، محترمہ رجیا دیوی اور محترمہ نرائی متھی جے- نے کی۔  ان میں سے ہر ایک مقتدر قومی اور بین الاقوامی تمغہ یافتہ ہے۔ ان کی رہنمائی نے ایک طاقتور پیغام دیا، وہ یہ کہ’’فٹنس محض ایک دوڑ نہیں، بلکہ یہ ایک میراتھن ہے جس میں ہمیں ساتھ مل کر سواری کرنا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V1WY.jpg

دریں اثنا، سائیکل سواری تحریک کا محض ایک حصہ تھی۔ شطرنج کی گرینڈ ماسٹر  تانیہ سچدیو جنہوں نے بڈاپیسٹ میں 2024 کے شطرنج اولمپیاڈ میں طلایہ تمغہ جیتا ہے، نے اس سائیکل سواری مہم میں شمولیت اختیار کی اور تندرستی سے متعلق ایک مثبت پیغام کے ساتھ مجمع کو جوش و جذبے سے معمور کیا۔ انہوں نے کہا، ’’تندرستی کے لیے مہنگے ساز وسامان یا جم کی ضرورت نہیں، اس کے لیے محض قوت ارادی اور نظم و ضبط درکار ہے۔شطرنج کے کھیل میں بھی قوت کا ہونا لازمی ہے۔ سائیکلنگ اب فٹنس کے لیے میری ورزش کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ‘‘

دارالحکومت کی تقریب، جو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، اس میں زُمبا، رسی کودنا اور یوگا کے سیشنز شامل تھے، اس نے اتوار کو  تحریک اور ذہنی تندرستی کے جشن میں تبدیل کر دیا۔یہ تقریب ملک کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئی، جن میں ایس اے آئی آر سی، ایس ٹی سی، این سی او ای، کھیلو انڈیا مراکز، اور تمام اہم سی بی آئی سی – جی ایس ٹی مراکز شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NEOE.jpg

سی بی آئی سی جی ایس ٹی کے خصوصی سکریٹری اور رکن،جناب ششانک نے کہا، ’’ فٹ انڈیا  اور جی ایس ٹی کے ساتھ یہ تعاون ایک مضبوط پیغام ہے کہ فٹنس ہر کسی کے لیے ہے — نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے۔ طرز زندگی کی بیماریوں اور کھانے کی بہتر عادات اور کم شوگر کی ضرورت کے بارے میں ایسی بیداری دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RVKN.jpg

انہوں نے مزید کہا، ’’ ہم جو کھاتے ہیں وہ بھی ضروری ہے تاکہ ہم بہت زیادہ شوگر اور تحلیل شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی حامل مشروبات کو کنٹرول کریں۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم موٹاپے سے لڑ سکیں۔ ہم دل کی بیماری کا شکار ہیں اس لیے ایک بہتر، صحت مند ہندوستان کے اس مقصد کی طرف بڑھنا ضروری ہے۔ ‘‘

سائیکلنگ پہل اب تک 5,500 سے زیادہ مقامات سے گزر چکی ہے اور دسمبر 2024 میں اپنے آغاز کے بعد سے لے کر 3 لاکھ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا، ملند سومن، عمران ہاشمی، جان ابراہم، امتیاز علی، شنکر مہادیون، اور دارا سنگھ سمیت مختلف مشہور شخصیات نے روزانہ فٹنس کے لیے ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے اس کی حمایت  کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058I1N.jpg

شنکر مہادیون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،’’ ہندوستان سائیکل کے ذریعہ تندرستی کی جانب ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے یکجا ہو رہا ہے۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس اتوار کو ہمارے افسران ساتھ شامل ہوں اور اسے ایک یادگار تقریب بنائیں۔‘‘ملند سومن نے کہا، ’’فٹ ہم، تو فٹ انڈیا‘‘۔

اپنے بڑھتے اثر و رسوخ کے ساتھ، فٹ انڈیا  کی سنڈیز آن سائیکل مہم اس امر کی ازسر نو وضاحت کر رہی ہے کہ ہمیں کس طرح سائیکل سواری کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ یہ مہم عوامی مقامات کو تندرستی کے مراکز میں اور شہریوں کو صحت کے علمبرداروں میں تبدیل کر رہی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:879


(Release ID: 2129491)
Read this release in: English , Hindi , Tamil