وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کو عوامی خدمات کی فراہمی میں شاندار کارکردگی پر بی آئی ایس  آئی ایس15700:2018 سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

Posted On: 16 MAY 2025 6:54PM by PIB Delhi

مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کو عوامی خدمات کی فراہمی میں شاندار عزم اور کارکردگی کے اعتراف میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی ائی ایس )کا آئی ایس 15700:2018 سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PBV9.jpg

یہ سرٹیفکیٹ دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کی خدمات کے اعلیٰ معیار، شفافیت اور عمل درآمد میں مؤثریت کی پاسداری کا اعتراف ہے۔ 15700:2018آئی ایس  عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے ایک بینچ مارک مقرر کرتا ہے، جو صارفین کی تسلی، قانونی تقاضوں کی پابندی، اور خدمات کی فراہمی کے عمل میں مسلسل بہتری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کمشنریٹ اپنے مشن میں پُرعزم ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کو بلا تعطل اور مؤثر خدمات فراہم کرے، حکومت کے شفاف اور شہری مرکز انتظامیہ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ۔

 

***

UR-845

(ش ح۔اس ک ۔ خ  م )

 


(Release ID: 2129220)
Read this release in: English