سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب بی ایل ورما نے آج بریلی میں صفائی کارکنان کو اعزاز بخشنے کی غرض سے ’نمستے یوجنا‘ پر مرتکز ایک خصوصی پروگرام  کی صدارت کی

Posted On: 16 MAY 2025 6:45PM by PIB Delhi

اترپردیش کے شہر بریلی میں 16 مئی، 2025 کو، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے توسط سے مشینوں کے ذریعہ صفائی ستھرائی کے ماحولیاتی نظام کے لیے قومی ایکشن پلان  پر مرتکز ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گا۔ اس پروگرام کا مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق کاموں میں مصروف عمل کارکنان  کی سماجی اور اقتصادی اختیار دہی  ہے، تاکہ وہ محفوظ، باوقار اور پائیدار طریقے سے روزی روٹی کما سکیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی اور صفائی کارکنان کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ محض ایک سرکاری اسکیم نہیں ہے، بلکہ معاشرے میں ایسے لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کا ایک عزم بھی ہے جو سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عوامی حساس پروگرام میں سماجی تنظیموں اور شہریوں کی شرکت کے لیے  اور اس سماجی تبدیلی کا حصہ بننے کے لیے ان کی ستائش کی۔

پروگرام کی اہم جھلکیاں:

  • سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان (ایس ایس ڈبلیوز) کے درمیان پی پی ای کٹس اور آیوشمان کارڈس  کی تقسیم
  • مستفیدین کو سلائی مشینیں کی تقسیم کی گئیں۔

اب تک، بریلی اور پیلی بھیت میں 446 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان (ایس ایس ڈبلیوز) کا پروفائل تیار کیا جا چکا ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر موصوف کے ذریعہ علامتی بنیاد پر بریلی کے سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان کو 20 پی پی ای کٹس اور 15 آیوشمان کارڈس تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، پیلی بھیت کے ایس ایس ڈبلیوز کو 18 آیوشمان کارڈس اور  شاہجہاں پور کے زیر تربیت مستفیدین کو 10 سیونگ مشین تقسیم کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y9JG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LOCQ.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن- ت ع)

U.No:843


(Release ID: 2129195)
Read this release in: English , Hindi