نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
این اے ڈی اے انڈیا نے نئی دہلی میں ڈبلیو اے ڈی اے کی عالمی اینٹی ڈوپنگ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نیٹ ورک ورکشاپ کی میزبانی کی
Posted On:
16 MAY 2025 5:50PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) انڈیا نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تعاون سے نئی دہلی میں 12 سے 16 مئی 2025 تک ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ورکشاپ کی میزبانی کی۔ واڈا کے زیراہتمام اور انٹرپول اور اسپورٹ انٹیگریٹی آسٹریلیا کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشنز (این اے ڈی اوز) اور بھارت، انڈونیشیا، مالدیپ، سری لنکا، فلپائن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور جنوبی ایشیا کی علاقائی انسداد ڈوپنگ تنظیم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس نے پوری دنیا کے انٹیلی جنس اور تحقیقاتی ماہرین کو علم کے اشتراک ، تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی اینٹی ڈوپنگ سسٹم کو مزیدبڑھانے کے لیے یکجا کیا۔
پانچ روزہ ورکشاپ کے دوران، شرکاء نے انٹیلی جنس کے افعال اور تحقیقاتی تکنیکوں، خفیہ ذرائع کے انتظام، اوپن سورس ریسرچ، اور تجزیاتی اور انٹرویو کے طریقوں پر جامع سیشنز میں حصہ لیا۔ سیشنز نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے فعال اور مربوط طریقوں کی اہمیت پر زور دیا۔
نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) بھارت کے ڈائریکٹر جنرل جناب اننت کمار نے کہا، ‘‘این اے ڈی اےانڈیا کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس ہفتے کے ورکشاپ کے لیے ہمیں ڈبلیو اے ڈی اے، انٹرپول، اسپورٹ انٹیگریٹی آسٹریلیا، اور ایشیائی خطے سے آئے ہوئے اپنے ہم منصب اداروں کی میزبانی کا موقع ملا۔ اس تربیتی پروگرام کے دوران حاصل ہونے والا علم اور بنائے گئے روابط خطے میں انٹیلیجنس اور تحقیقات کی صلاحیت اور استعداد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔’’
جناب گنٹر ینگر، جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) میں انٹیلی جنس اور تحقیقات کے ڈائریکٹر ہیں، نے ایشیا اور اوشیانیا میں انٹیلیجنس و تحقیقات کی صلاحیت اور استعداد بڑھانے کے منصوبے کے تحت بھارت میں ورکشاپ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ ہم نے اس خطے میں اب تک جو پیش رفت کی ہے، وہ قابلِ تحسین ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ نہ صرف یہاں بلکہ پوری دنیا میں صاف اور شفاف کھیلوں کے تحفظ پر نمایاں اثر ڈالے گی۔’’
یہ ورکشاپ کیپی بیلٹی اینڈ کیپیسٹی بلڈنگ پروجیکٹ کا حصہ تھی، جو کہ ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد ڈبلیو اے ڈی اے کے عالمی اینٹی ڈوپنگ انٹیلی جنس اور تحقیقات کے نیٹ ورک (جی اے آئی آئی این) کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں اینٹی ڈوپنگ کوششوں کی مؤثر کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس منصوبے کے تحت دوسرا ورکشاپ جولائی 2025 میں بھارت میں منعقد ہونے والا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب
U-837
(Release ID: 2129172)