اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت کے افسران نے پی ایم جے وی کے کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے آندھرا پردیش کا دورہ کیا
Posted On:
15 MAY 2025 11:44AM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت کے عہدیداروں نے ڈپٹی سکریٹری جناب جے شرون کمار آئی اے ایس کی قیادت میں فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے آندھرا پردیش کا دورہ کیا ۔
اپنے دورے کے دوران عہدیداروں نے اقلیتی بہبود کے سکریٹری اور حکومت آندھرا پردیش کے محکمہ خزانہ کے عہدیداروں کے ساتھ فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
آندھرا پردیش کادورہ کرنے والے عہدیداروں نے چیف سکریٹری ، حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ زیر التواء مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقے کادورہ کیا ۔ یہ دورے مرکز اور ریاست کے درمیان موثر تال میل کے طریقہ کار کے طور پر کام کرتے ہیں ، جس سے وزارت کو اپنی اسکیم کو بہتر طور پر نافذ کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
پی ایم جے وی کے ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) ایک علاقائی ترقیاتی پروگرام ہے جس کے تحت شناخت کئے گئےعلاقوں میں کمیونٹی انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی سکریٹری جناب جے شرون کمار آئی اے ایس کی قیادت میں وزارت اقلیتی امور کے عہدیداروں نے فلیگ شپ اسکیم پی ایم جے وی کے کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ریاست آندھرا پردیش کا دورہ کیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود کے ساتھ فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا … pic.twitter.com/519by2Q8Jk
- وزارت برائے اقلیتی امور (@MOMAIndia) 15مئی 2025
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 823)
(Release ID: 2129045)