لوک سبھا سکریٹریٹ
دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے دنیا کو ایک آواز ہوکر بولنا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا اسپیکر نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر آسٹریلیا کی بھارت کو حمایت کے لیے اپنے آسٹریلوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا
لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب ملٹن ڈک کو آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی
Posted On:
15 MAY 2025 9:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ؛ 15 مئی ، 2025: لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے عزت مآب جناب ملٹن ڈک آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ آج مسٹر ڈک کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران جناب برلا نے کہا کہ ‘‘میں آپ کو آسٹریلیائی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر ہندوستانی پارلیمنٹ کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آپ کی نئی مدت کار کے لیے میری طرف سے دل گہرائیوں سے نیک خواہشات ۔ ’’
اس موقع پر جناب برلا نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر بھارت کے ساتھ آسٹریلیا کی یکجہتی کے لیے مسٹر ڈک کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے لیے آسٹریلیا کی حمایت کی ستائش کی ۔ جناب برلا نے اپنی گفتگو کے دوران زور دے کر کہا کہ دنیا کو ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ایک آواز ہوکر بولنا چاہیے ، چاہے وہ کہیں بھی موجود ہو ۔
جناب برلا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب انتھونی البانیز کے مابین دوستی کو یاد کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسٹر البانیز کے موجودہ دور میں ہندوستان-آسٹریلیا کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے ۔ جناب برلا نے کہا کہ ہندوستان اس سال کے آخر میں کواڈ اور دو طرفہ سربراہ اجلاس کے لیے عزت مآب انتھونی البانیز کا خیرمقدم کرنے کا بے صبری سے منتظر ہے ۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جناب ڈک کی صدارت کے دوران بھارت-آسٹریلیا پارلیمانی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا اور کثیر جہتی فورموں پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 817)
(Release ID: 2129008)