وزارت دفاع
آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) میں چشمہ ہٹانے کے علاج کے لیے فیمٹو-لیزک سوئٹ کا افتتاح
Posted On:
15 MAY 2025 8:26PM by PIB Delhi
مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس ) کی ڈائریکٹر جنرل سرجن وائس ایڈمرل آرتی سرین اور طبی خدمات (فوج) کی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سادھنا ایس نائر نے آج دہلی کینٹ میں واقع آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں جدید ترین فیمٹو-لیزک سوئٹ کا افتتاح کیا۔ یہ جدید لیزر ٹیکنالوجی نوجوان اور درمیانی عمر کے بالغ مریضوں کے لیے چشمہ ہٹانے کے علاج کا ایک حسبِ ضرورت دائرہ (رینج )فراہم کرتی ہے۔

یہ کامیابی جدید طبی نگہداشت اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلح افواج کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس سنگ میل کا حاصل ہونا حدِ فاصل کے قریب نظر کی خرابیوں اور مختلف قرنیہ کی بیماریوں کے علاج میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) اے ایف ایم ایس کا اعلیٰ ترین مرکز ہے۔
******
UR-820
(ش ح۔ ش آ۔ع ر)
(Release ID: 2129005)