زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’جن سیوا ہی پربھو سیوا‘‘ عوامی خدمت کا رہنما اصول: آئی سی اے آر کے ڈی جی ڈاکٹر ایم ایل جاٹ


’راشٹریہ کرم یوگی‘ کے تحت سینئر افسران کے تربیتی پروگرام کا افتتاح

Posted On: 14 MAY 2025 3:56PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈی جی اور محکمہ زراعتی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے آج یہاں ’راشٹریہ کرم یوگی-لارج اسکیل جن سیوا پروگرام‘ کےضمن میں مختلف وزارتوں اور محکموں (ایم ڈی اوز) کے ڈپٹی سکریٹری (ڈی ایس)/ڈائریکٹر سطح کے افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے ’’جن سیوا ہی پربھو سیوا‘‘ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک جملہ نہیں ہے بلکہ ایک رہنما اصول ہے، جو عوامی خدمت کے جوہر کو بیان کرتا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کےحصول کے لیے اس فلسفے کو بروئے کار لائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I9YJ.jpg

انہوں نے کہا کہ’’زراعت کی ترقی کے بغیر وکست بھارت کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔ وکست بھارت کے چاروں ستون زراعت سے جڑے ہوئے ہیں ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کی براہ راست تائید کرتے ہوئے اس شعبے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں ۔‘‘

ڈائریکٹر جنرل نے تنظیموں کے اندر باہمی احترام ، مشترکہ وژن اور اجتماعی کام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرم یوگی بننے کا آغاز دوسروں کے لیے احترام کا جذبہ پیدا کرنے اور معاشرے اور ملک کے ساتھ حقیقی تعلق کو پروان چڑھانے سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’حقیقی کرم یوگی اندر سے ابھرتا ہے ۔ یہ محض لیکچرز سے نہیں بلکہ کسی کے کام میں خوشی کا تجربہ کرنے سے ہوتا ہے ۔ جب تک ہم اپنے کام سے لطف اندوز نہیں ہوتے ، ہم سچے کرم یوگی نہیں بن سکتے  ہیں۔‘‘

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر آر سی اگروال ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زراعتی تعلیم) آئی سی اے آر نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت آئی سی اے آر/ڈی اے آر ای کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیم کے طور پر شناخت ملی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ کسی بھی تربیتی پروگرام کے لیے علم ، ہنر مندی کی ترقی اور حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ، مگر معنیٰ خیز  نتائج کے لیے باہمی رابطوں کو فروغ دینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ایس کے شرما ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ڈی) آئی سی اے آر نے استقبالیہ خطاب کیا اور پروگرام کے مقاصد اور حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022S22.jpg

صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کے ذریعے 12 ستمبر 2024 کو شروع کئے جانے والے راشٹریہ کرم یوگی-لارج اسکیل جن سیوا پروگرام کا مقصد عہدیداروں کے مابین نصب العین کی حس (سودھرم) کو مضبوط کرنا ہے۔ اس پہل کا مقصد سیوا بھاو کی اقدار کو اپنے پیشہ ورانہ کرداروں میں دوبارہ زندہ کرنا ، شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر کرنا ، بین محکمہ جاتی تال میل کو فروغ دینا  اور اہلکاروں کے کام کاج انجام دینے کے شعور کو بہتر بنانا ہے ۔

********

ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب

U-780


(Release ID: 2128788)
Read this release in: Tamil , Hindi , English