دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھتیس گڑھ میں دیہی ترقی کو نئی سمت دینے کے لیے مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعلیٰ جناب وشنودیو سائے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ


مرکزی وزیرجناب شیو راج سنگھ چوہان نے اٹل ڈیجیٹل سہولت مرکزوں کو دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل بااختیاری کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا

‘امرت سروور’ اسکیم کو مقامی روزگار سے جوڑنا بے حد اہم : جناب شیو راج سنگھ چوہان

صرف روایتی کھیتی نہیں بلکہ مویشی پروری، باغبانی، ماہی پروری جیسے ضمنی شعبوں میں بھی کوششیں ضروری ہیں : جناب چوہان

29 مئی سے ‘وکست  کرشی  سنکلپ ابھیان’ کا آغازہوگا:جناب چوہان

Posted On: 13 MAY 2025 5:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان فلاح و دیہی ترقی جناب شیو راج سنگھ چوہان اور وزیراعلیٰ جناب وشنودیو سائے نے آج وزارت (مہانَدی بھون)، رائے پور، چھتیس گڑھ میں پنچایت و دیہی ترقی اور زراعت کے محکموں کے کاموں کا جامع جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریاستی اور مرکزی اسکیموں پر مؤثر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LOH2.jpg

 مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے چھتیس گڑھ حکومت کی عزم و لگن اور انتظامی طرزِ کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے میں مثالی کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے جدید دیہات اور خوشحال کسان کے تصور کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00294JR.jpg

پنچایت اور دیہی ترقی کے محکمے کی اسکیموں کے جائزے کے دوران، مرکزی وزیر جناب چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ ‘امرت سروور’ اسکیم کو مقامی ذرائع معاش سے جوڑا جائے، تاکہ دیہاتیوں کو روزگار ملے اور پانی کے تحفظ کے حوالے سے ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OB8F.jpg

مرکزی وزیر نے ریاستی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت لیبر بجٹ کو ان کی درخواست کے مطابق نظرثانی کرنے پر غور کریں گے۔ انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور منظور شدہ مکانات کی جلد تکمیل اور نئے سروے کی جسمانی تصدیق کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب چوہان نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی تعریف کی اور نکسل متاثرہ علاقوں میں نیاد نیلنار اسکیم کے تحت تعمیراتی کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم ریاست کے دور دراز اور مشکل علاقوں تک ترقی لے جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے گرام پنچایتوں میں شروع کیے گئے ‘اٹل ڈیجیٹل سہولت مرکز’ کو دیہی معیشت میں ڈیجیٹل بااختیاری کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس اختراع کا مطالعہ کیا جائے اور دیگر ریاستوں میں بھی اسے نافذ کیا جائے۔

زراعت کے شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے جناب چوہان نے زور دیا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے صرف روایتی کاشتکاری ہی نہیں بلکہ مویشی پروری، باغبانی اور ماہی پروری جیسے معاون شعبوں میں بھی کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے سائنسی کاشتکاری کے طریقوں، اعلیٰ معیار کے بیجوں، نامیاتی کاشتکاری اور فصلوں کی تبدیلی کو اپنانے کی ترغیب دی۔

مرکزی حکومت کے آئندہ اقدام ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی تاکہ کسانوں کو عملی اور سائنسی کاشتکاری تکنیک کی تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مرکزی حکومت کے اقدام میں فعال طور پر حصہ لے۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر اختراعی تجربات اور عزم کے ذریعے زراعت اور دیہی ترقی کے میدان میں چھتیس گڑھ کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائے نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت زراعت اور دیہی ترقی کو ریاست کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست کے دور دراز اور محروم علاقوں تک ترقی پہنچانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اور چھتیس گڑھ حکومت اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب سائے نے کہا کہ دیہی معیشت کو خود کفیل بنانا، ڈیجیٹل خدمات کو آخری فرد تک پہنچانا، اور نوجوانوں کو ہنر پر مبنی روزگار فراہم کرنا ہی اصل عوامی فلاح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکمت عملی صرف اسکیموں کو اعداد و شمار تک محدود رکھنے کے بجائے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے۔

اس اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے شرما، وزیر زراعت جناب رام وچار نیتم، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری جناب سبودھ سنگھ، پرنسپل سیکریٹری پنچایت ڈیپارٹمنٹ محترمہ نہاریکا بارک، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری جناب پی۔ دیانند، محکمہ اراضی وسائل، حکومت ہند کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب آر آنند، دیہی ترقیات محکمہ کے جوائنٹ سیکریٹری جناب امیت شکلا، وزارت زراعت کے مشیر جناب نوین کمار ودیارتی، زرعی پیداوار کمشنر محترمہ شہلا نگار، محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری ڈاکٹر کمل پریت سنگھ اور دیگر سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

********

 

ش ح۔ش آ ۔ن م

 (U: 754)


(Release ID: 2128472)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil