کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور نئی دہلی میں اختتام پذیر
Posted On:
09 MAY 2025 10:22PM by PIB Delhi
دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، بھارت-نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور آج نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ مذاکرات 5 سے 9 مئی 2025 تک جاری رہے ۔
یہ پیش رفت اور ترقی اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ کے دوران دی گئی رہنمائی پر مبنی ہے۔آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کا آغاز، تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور نیوزی لینڈ حکومت کی تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ٹوڈ میکلے کے درمیان 16 مارچ 2025 کو ہوئی میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے۔
مذاکرات کاپہلا راؤنڈ دونوں شراکت داروں کے درمیان ہونے والی ورچوئل بات چیت کی ایک سیریز کے بعد منعقد ہوا جس نے شخصی طور پر میٹنگ کی بنیاد رکھی۔ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) کے تمام شعبوں میں تعمیری مذاکرات کیے گئے جن میں گڈز اینڈ سروسز کی تجارت، تجارتی سہولیات کی فراہمی اور اقتصادی تعاون کے باہمی منافع بخش شعبے شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں اس اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو دونوں شراکت دار باہمی طور پر فائدہ مند، متوازن اور منصفانہ تجارتی معاہدے کی تعمیر کے لیے دیتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں تیزی سے بہتری کی رفتار دیکھنے میں آئی ہے۔ مالی سال 25-2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی کل تجارت 1.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 48.6 فیصد کی مضبوط اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھارت-نیوزی لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ توقع ہے کہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) تجارت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو مزید بلند کرے گا، سپلائی چین کے انضمام کو بہتر بنائے گا اور دونوں اطراف کے کاروباروں کے لیے ایک متوقع اور تبدیلی آمیز تجارتی ماحول کو فروغ دے گا۔
دونوں ممالک نے مستقبل کے لیے تیار فریم ورک کی سمت کام کرنے اور اس سال ایف ٹی اے کو مکمل کرنے کے لیے اپنے مشترکہ وژن اور باہمی مفاہمت کی تصدیق کی۔ مذاکرات کا اگلا دور جولائی 2025 میں منعقد ہو گا۔ جیسا کہ ہندوستان متعدد تجارتی معاہدوں کے ذریعے اپنی تجارتی سرگرمیوں کو مستقل طور پر آگے بڑھا رہا ہے، با ت چیت کا یہ دور قومی ترجیحات اور عالمی امنگوں کے ساتھ مربوط اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مستحکم عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م م ع۔ ع ن
U NO: 741
(Release ID: 2128356)