حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پروفیسر اجے کمار سود نے صفراخراج ٹرکنگ کے لیے بھارت  کی ترجیحی راہداریوں سے متعلق رپورٹ کا آغاز کیا

Posted On: 09 MAY 2025 8:42PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کمار سود نے 9 مئی 2025 کو زیرو ایمیشن ٹرکنگ کے لیے بھارت کی ترجیحی راہداریوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ پی ایس اے کے دفتر کی یہ رپورٹ ملک بھر میں ہائی وے کے دس اہم حصوں کا خاکہ پیش کرتی ہے جس سے  کہ زیڈ ای ٹی کو اپنانے کے لیے سب سے زیادہ امکانات کااظہار ہوتا ہے اور اس کامقصد صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مال بردار نقل و حرکت کی طرف قومی منتقلی کو متحرک کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA109052025WFLV.jpg

سنٹر آف ایکسی لینس فار زیرو ایمیشن ٹرکنگ(سی او ای زیڈ ای ٹی)- آئی آئی ٹی مدراس ،روکی ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ ، اورپی مینی فولڈ کے تعاون سے تیار کردہ نالج پارٹنرز کے طور پر، ان معلومات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ چارجنگ انفراسٹرکچر، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، اور ریگولیٹری سپورٹ میکانزم میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی رہنمائی کریں گے۔ اسٹریٹیجک طور پر ان راہداریوں کے توسط سے ، ہندوستان اپنی مسابقت اور لچک کو بڑھاتے ہوئے صفر اخراج والے مال بردار سیکٹر میں اپنی منتقلی کو تیز کر سکتا ہے۔

راکی ​​ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ کی ایم ڈی اکشیما گھٹے نے رپورٹ پیش کی اور رپورٹ کے آغاز کی تقریب میں ڈاکٹر پرویندر مینی، سائنسی سکریٹری، ڈاکٹر کارتک اتھماناتھن،پی ایس اے  فیلو؛ ڈاکٹر پریتی بنزل اور ڈاکٹر راکیش کور، مشیر، پی ایس اے کےدفتر اورسی او ای زیڈ ای ٹی ، آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر شنکر رام  اور پی ایس اے کے دفتر کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA209052025EH9D.jpg

ہندوستان میں صفر اخراج ٹرکنگ (زیڈ ای ٹی) کے لیے سرفہرست 10 کوریڈورز کی شناخت تین مراحل کے عمل کے ذریعے کی گئی تھی: 230 کوریڈورز کی ابتدائی فہرست مقداری اورمعیاری جائزہ کے ذریعے جیسے کہ ٹول ٹریفک ڈیٹا اور سپلائی اورڈیمانڈ سینٹرز کی نقشہ سازی ، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تفصیلی تحقیقی شعبے کے  عمل کے ذریعے 10 ٹاپ  کوریڈور کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، راہداریوں کو حتمی شکل دیتے وقت ہائی فریٹ ٹریفک، صنعتی سرگرمی، ذیلی خدمات کی دستیابی، گرڈ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری، بیٹری کی حد کے مطابق کوریڈور کی لمبائی، اور تجارتی اور کاروباری قابل عمل ہونے کے لیے اسٹریٹجک اسٹیک ہولڈر کے ان پٹ جیسے عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ہندوستان میں تقریباً 40 فیصد ایندھن کی کھپت اور نقل و حمل کا اخراج طویل فاصلے پر چلنے والے ٹرکوں سے ہوتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، صفر اخراج  ٹرک (زیڈ ای ٹی) کو اپنانا لاجسٹک سیکٹر کو ڈیکاربونائز کرنے، فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA3090520250M5W.jpg

صفر اخراج  ٹرکنگ کے لیے ہندوستان کے ترجیحی کوریڈورز سے متعلق  رپورٹ میں زیڈ ای ٹی کی ابتدائی تعیناتی کے لیے سب سے زیادہ موزوں دس اعلیٰ اور بہتر اثر والے کوریڈورز کی نشاندہی کی گئی ہے، جو ایک وقف قومی زیڈ ای ٹی بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی بنیاد رکھتے ہیں۔ یہ رپورٹ ایک سخت، ڈیٹا پر مبنی جائزے کا نتیجہ ہے جو کہ آتم نربھر بھارت کے ہندوستان کے وژن اور اقتصادی اہداف کی حمایت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے تحت اہم تجزیہ نہ صرف اس تبدیلی کو مزید فروغ دے گا بلکہ پالیسی سازوں اور صنعت کے اداکاروں کے لیے تین حصوں پر مشتمل کوریڈور کی شناخت کے عمل کی جامع معلومات اور بصیرت کے ساتھ ایک اسٹریٹجک رہنما کے طور پر بھی کام کرے گا۔

یہ رپورٹ پی ایم  ای- ڈرائیو اسکیم کے لیے  ایک حوالے کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے، جسے 2024 میں 500 کروڑ روپے کی کل لاگت سے حکومت ہند کی بھاری صنعت کی وزارت  نے صفر اخراج  ٹرانسپورٹ (زیڈ ای ٹی) کے حل کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا تھا۔

اس سے متعلق مکمل رپورٹ پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر(پی ایس اے)کی ویب سائٹ پر دیکھی  جا سکتی ہے:

https://psa.gov.in/CMS/web/sites/default/files/publication/India%27s%20Priority%20Corridors%20for%20Zero%20Emission%20Trucking_1.pdf

------------

ش ح۔م م ع۔ ع ن

U NO: 739


(Release ID: 2128330)
Read this release in: English , Hindi