لوک سبھا سکریٹریٹ
ہندوستان کی مسلح افواج جدیدٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک وژن دونوں کے لحاظ سے مضبوط تر ہوئی ہیں: لوک سبھا اسپیکر
ہندوستان کی فوج، نئے وژن اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، اپنی بہادری اور شجاعت کے ذریعے قوم کے وقار و عظمت میں اضافہ کررہی ہے: لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا کے اسپیکر نے نوجوانوں کو ‘‘ملک مقدم’’ کی ذہنیت کو اپنانے اور وکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی تلقین کی
لوک سبھا اسپیکر نے دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج (شام) کے سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کیا
Posted On:
09 MAY 2025 8:47PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک ویژن دونوں لحاظ سے مضبوط ہوئی ہیں۔ جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج ہمیشہ ہمت وحوصلہ اور بہادری کی علامت رہی ہے اور آج اگر ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو یہ نوجوان ہندوستانیوں کی بہادری اور لگن کی وجہ سے ہے، جن کا ہمت وحوصلہ قوم کو ہمیشہ تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ہندوستان نے عالمی سطح پر ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ جناب برلا نے یہ باتیں دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج (شام) کے سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا اعتماد، نظریات اور عزم ہی قوم کی اصل طاقت ہے اور انہیں ہر عمل، طرز عمل، مطالعہ اور اختراع میں ’’ملک مقدم ‘‘ کی ذہنیت کو اپنانے کی تلقین کی۔ جناب برلا نے کہا کہ نوجوانوں کو اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے Viksit Bharat@2047.کے وژن کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ نئے خیالات اور پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ جناب برلا نے نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ مضبوط ثقافتی اقدار کی فراہمی میں شیام لال کالج کے تعاون کی ستائش کی، جو قوم کو آگے لے جانے کے لیے تیار ایک تعلیم یافتہ، نظم و ضبط اور محب وطن نسل کی تشکیل میں مدد کرتی ہے۔
جناب برلا نے تبصرہ کیا کہ گزشتہ 75 برسوں میں ہندوستان نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی عظمت اور عالمی شناخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کامیابی میں سب سے نمایاں حصہ اس کے نوجوانوں کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ان کے لیے باعث مسرت ہے کہ ہندوستان کے نوجوان ذہن اپنی قابل ستائش دانشورانہ صلاحیت، نقطہ نظر اور لگن کے ساتھ عالمی چیلنجوں کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ قدیم ہندوستانی تعلیمی نظام، جیسا کہ تکشاشیلا اور نالندہ، نے ثقافتی ورثے اور علم کے خوبصورت امتزاج کی تشکیل کی ہے ۔
انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج ہمارا جدید تعلیمی نظام اسی وراثت پر استوار ہے، جو جدت اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ جناب برلا نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ یونیورسٹیاں اختراع کے مراکز بن رہی ہیں اور مستقبل کے چیلنجوں کا حل فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نوجوانوں کی تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ مہارت اور کام کی اخلاقیات کے سبب دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے،جو انہیں عالمی سطح پر نمایاں حیثیت عطا کرتی ہیں۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جناب منوج تیواری بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔ش ب۔ش ت
U NO: 736
(Release ID: 2128327)