بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے گوا میں توانائی کے شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ریاست کی ہمہ گیر بجلی کاری اور نقصانات میں کمی کی کوششوں کو سراہا
گوا طویل مدتی توانائی تحفظ اور پائیداری کے لیے نیوکلیائی پاور سہولت قائم کرنے کے امکان کا جائزہ لے سکتا ہے: جناب منوہر لال
Posted On:
12 MAY 2025 6:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے توانائی اور رہائش و شہری امور، جناب منوہر لال نے آج پاناجی میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔
یہ میٹنگ توانائی کے شعبے کی ترقیات، نقصانات میں کمی کی کوششوں اور ریویمپڈ ڈسٹریبیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت پیش رفت پر مرکوز تھی۔
گوا میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ہمہ گیر بجلی کاری کے لیے حکومتِ گوا اور محکمہ بجلی کی مؤثر کوششوں کو سراہتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا: ’’گوا نے اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو 9.32 فیصد تک کم کر کے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو کہ قومی اوسط سے کہیں کم ہے۔ یہ ریاست کی بجلی کی تقسیم کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔‘‘
وزیر موصوف نے آر ڈی ایس ایس کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کاموں کے نفاذ میں ریاست کی اہم پیش رفت کی تعریف کی، جن کا مقصد نقصانات کو کم کرنا ہے۔ تاہم، انہوں نے اسمارٹ میٹرنگ کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا، جس کی مدد سے صارفین کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکامس) کے ساتھ وابستگی کو ڈیٹا اینالٹکس اور اے آئی ؍ ایم ایل آلات کے ذریعے انقلابی طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
جناب منوہر لال نے کہا: ’’اب جبکہ ٹھیکے دیے جا چکے ہیں، مجھے یقین ہے کہ نفاذ کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ سرکاری دفاتر، کالونیوں، تجارتی و صنعتی یونٹس اور زیادہ لوڈ والے صارفین میں اسمارٹ میٹرز کی مکمل تنصیب کو ترجیح دینا، ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر سروس فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
عملی کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ریاست کو افادیت کے نقصانات میں مزید کمی کرنے اور گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی کے انضمام کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بجلی کی فراہمی کی لاگت کم کرنے اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
جناب منوہر لال نے گوا کی شہری مرکزیت پر مبنی کوششوں کو بھی سراہا، جن میں چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب اور نئے بجلی کنکشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے، جس سے صارفین کے لیے زندگی گزارنے میں سہولت آئی ہے۔
چونکہ گوا کی تقریباً 80 فیصد بجلی ریاست سے باہر سے حاصل کی جاتی ہے، اس لیے وزیر موصوف نے ریاست پر زور دیا کہ وہ مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے تمام ممکنہ ذرائع تلاش کرے۔ انہوں نے ریاست کو طویل مدتی توانائی تحفظ اور پائیداری کے لیے نیوکلیئر پاور سہولت قائم کرنے کے امکان پر غور کرنے کی بھی ترغیب دی۔
اجلاس کا اختتام اس یقین دہانی پر ہوا کہ توانائی کی وزارت، ریاست کو اس کے توانائی اہداف کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-729
(Release ID: 2128264)