وزارت دفاع
تینوں افواج کے مستقبل کے فوجی طریقوں سے متعلق کورس کا دوسرا ایڈیشن نئی دلّی کے مانیک شاء سینٹر میں اختتام پذیر ہوا
प्रविष्टि तिथि:
09 MAY 2025 7:04PM by PIB Delhi
تینوں فوجی دستوں کے مستقبل کی جنگ کے کورس(ایف ڈبلیو سی- 02) کا دوسرا ایڈیشن، جو بھارت کی مسلح افواج کو اگلی نسل کی جنگ کے لیے تیار کرنے کا ایک اقدام ہے، 09 مئی 2025 کو نئی دہلی کے مانک شاء سینٹر میں اختتام پذیر ہوا۔ ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ دفاعی عملے (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کے زیر اہتمام اور جوائنٹ جنگی مطالعے کے مرکز (سی ای این جے او ایس)کے تعاون سے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس کورس میں اعلیٰ فوجی رہنما، ڈی آر ڈی او کے سائنسدان، اسٹریٹجک ماہرین، اور پہلی بار نجی دفاعی صنعت کے 15 نمائندوں بشمول اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز نے شرکت کی، جو دفاع کے لیے ’پوری قوم کے نقطہ نظر‘ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پروگرام میں جنگ کے ابھرتے ہوئے نمونوں پر خصوصی ماڈیولز اور ڈومین سے متعلق بصیرتیں شامل تھیں، جن میں منظرنامہ سازی کی مشقیں اور ملکی و غیر ملکی موضوعاتی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال شامل تھا۔ ایک اہم بات صنعت اور مسلح افواج کے درمیان تعامل تھی، جس نے نجی کمپنیوں کو فوجی اے آئی، خود مختار نظام، بغیر پائلٹ کے پلیٹ فارمز، سائبر سیکیورٹی اور جدید مواد جیسے شعبوں میں تینوں فوجی دستوں کی آپریشنل ضروریات کے بارے میں براہ راست بصیرت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
ستمبر 2024 میں اپنے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایف ڈبلیو سی - 02 میں تینوں فوجی دستوں اور بڑے دفاعی اداروں کی وسیع تر شرکت دیکھی گئی۔ کورس نے اپنی منفرد عہدہ سے آزاد فلسفے کو برقرار رکھا، جس نے میجر سے لے کر میجر جنرل اور ان کے مساوی عہدوں تک کے افسران کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :703 )
(रिलीज़ आईडी: 2127996)
आगंतुक पटल : 5