کوئلے کی وزارت
وزارت کوئلہ نے کول گیسی فیکیشن مالیاتی ترغیبی اسکیم کے زمرہ II کے تحت منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ سی جی پی ڈی پی اے پر دستخط کیے
Posted On:
08 MAY 2025 8:59PM by PIB Delhi
صاف توانائی کے متبادل کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم میں، وزارت کوئلہ نے کول گیسی فیکیشن مالیاتی ترغیبی اسکیم کے زمرہ II کے تحت منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ کول گیسی فیکیشن پلانٹ کی ترقی اور پیداوار کے معاہدے(سی جی پی ڈی پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔ اس زمرے میں نجی شعبے کی کمپنیوں اور سرکاری پی ایس ای یوز دونوں کے تحت منصوبے شامل ہیں۔
دستخط کی شاندار تقریب میں کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجو کمار جھا کے ساتھ جناب آشیش کمار، او ایس ڈی (ٹیکنیکل) اور جناب بی کے ٹھاکر، ڈائریکٹر (تکنیکی) وزارت کوئلہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
زمرہ II کے تحت منتخب کردہ درخواست دہندگان ہیں:
- جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ
- نیو ایرا کلین ٹیک سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ
- گریٹا انرجی اینڈ میٹل پرائیویٹ لمیٹڈ
24 جنوری 2024 کو شروع کی گئی، کول گیسی فیکیشن کے لیے مالیاتی ترغیبی اسکیم کا کل خرچ 8,500 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلہ گیسی فیکیشن حاصل کرنا ہے، جس سے ہندوستان کےفراواں گھریلو کوئلے کے ذخائر کی پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ ملک بھر میں کول گیسی فیکیشن پروجیکٹس قائم کرنے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
یہ پہل ہندوستان کی صاف کوئلے کی منتقلی کی حکمت عملی کا ایک اہم جز ہے۔ اس سے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت کو بڑھانے، اور تکنیکی جدت طرازی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے اقتصادی ترقی کی توقع ہے۔
********
ش ح۔ ش ت۔ رض
U-663
(Release ID: 2127829)