شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کوٹا، راجستھان اور اوڈیشہ میں پوری میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے لیے اصولی منظوری دی

Posted On: 05 MAY 2025 9:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، شہری ہوا بازی کی وزارت، پورے ملک میں فضائی رابطہ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو کنجرپو نے 05 مئی 2025 کو راجستھان کے کوٹا اور اوڈیشہ میں پوری میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے قیام کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔

کوٹا ہوائی اڈہ، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا، لوک سبھا کے اسپیکر اور کوٹا- بوندی کے رکن پارلیمنٹ جناب  اوم برلا کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے اس کی ترقی عمل میں آئی ہے۔ یہ دونوں کوٹا میں ہوائی اڈے کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل  رہےہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ ان کی مسلسل مصروفیت، اس کی جلد منظوری کے عمل میں محرک قوتوں میں سے ایک رہی ہے۔

مجوزہ ہوائی اڈہ نہ صرف کوٹا شہر کی خدمت کرے گا، جو ایک بڑے تعلیمی اور صنعتی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، بلکہ ہڑوتی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی پورا کرے گا۔ اس کے قیام کے ساتھ، کوٹا ہندوستان کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر اہم مقامات بننے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ فیصلہ کوٹا، راجستھان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہر شہری کے لیے ہوائی سفر کو قابل رسائی بنانے کی سمت میں حکومت کے عزم کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

پوری، ہندوستان کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور بھگوان جگن ناتھ کا گھر ہے،جو ملک اور دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں اور سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ پوری میں ہوائی اڈے کے قیام کا فیصلہ مذہبی سیاحت، علاقائی ترقی اور خطے میں مجموعی طور پر رابطے کو بڑے پیمانے پر فروغ دے گا۔

یہ ہوائی اڈہ پوری اور ہندوستان کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں کے درمیان براہ راست رابطے کو بڑھانے کے قابل ہو گا۔ یہ فیصلہ پوری اور اوڈیشہ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اورآخری مقامی تک فضائی سفر کے لئے ہوائی رابطہ کو مضبوط بنانے اور ہوائی سفر کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے حکومت کے عزم کے مطابق ہے۔

********

ش ح۔ع ح۔ ر‌‌ض

U-617

 


(Release ID: 2127198) Visitor Counter : 17