کوئلے کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے کوئلہ و کان کنی جناب ستیش چندر دوبے نے ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کا دورہ کیا
Posted On:
05 MAY 2025 8:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے کوئلہ و کان کنی، جناب ستیش چندر دوبے نے آج ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کا دورہ کیا۔ ای سی ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، جناب ستیش جھا اور دیگر سینئر حکام نے وزیر کا استقبال کیا۔ جناب دوبے نے ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ای سی ایل کی پیداوار، ترسیل، حفاظت اور دیگر عوامل میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور ای سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ اپنے کاموں میں ماحول دوست طریقوں اور پائیدار کان کنی ٹیکنالوجیز کو مزید مربوط کرے۔ مزید برآں، انہوں نے ای سی ایل کی آپریشنل کارکردگی اور مستقبل کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہدایات اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی، جس سے وزارت کی توانائی کے تحفظ کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔ وزیرموصوف نے ای سی ایل کے شہداء کیلئے مخصوص جگہ پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ای سی ایل کے بہادر جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب دوبے نے ای سی ایل کے سونے پور بزاری ایریا کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ ای سی ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب ستیش جھا، فنکشنل ڈائریکٹرز اور ای سی ایل کے سینئر حکام موجود تھے۔ وزیر موصوف نے بھٹمورا بحالی سائٹ کا افتتاح کیا، جو بحالی و دوبارہ آبادکاری اور کمیونٹی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے سائٹ پر جاری سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیرموصوف نے سونے پور بزاری ایریا کے سی ایچ پی-سائلو کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف اور حکام سے گفتگو کی، کارکردگی کی بہتری اور حفاظتی پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بناتے ہوئے کوئلے کی تیز ترسیل کی اہمیت پر زور دیا۔ سی ایچ پی-سائلو سائٹ پر ایک پودے لگانے کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

وزیرموصوف نے سونے پور بزاری پروجیکٹ کے کان کنی منصوبے پر ای سی ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، فنکشنل ڈائریکٹرز اور ایریا جنرل مینیجر کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی، جس میں ساز و سامان کی بہترین صلاحیت کے استعمال، پیداوار اور ترسیل میں بہتری کے ساتھ ساتھ پیداوار کے دوران مناسب حفاظتی اقدامات پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے ای سی ایل کی آپریشنل تاثیر اور مستقبل کی توسیع کو بہتر بنانے کے لیے اہم اسٹریٹجک ہدایات دے کر وزارت کے توانائی کے تحفظ کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی۔

اپنے دورے کے دوران، وزیرموصوف نے سونے پور بزاری کان کے ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا، ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم ای سی ایل پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل کے پیداواری اہداف حاصل کرنے کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :613 )
(Release ID: 2127164)