شہری ہوابازی کی وزارت
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے یکم جون سے وجے واڑہ اور وشاکھاپٹنم کے درمیان پرواز خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا
Posted On:
05 MAY 2025 5:43PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے آج وجے واڑہ اور وشاکھاپٹنم کے درمیان صبح کی پرواز خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا، جو یکم جون 2025 سے شروع ہوگی ۔مذکورہ پرواز سے آندھرا پردیش کے اندر رابطے میں نمایاں اضافہ ہو گا اور یہ وجے واڑہ کو ریاست کے مالیاتی مرکز وشاکھاپٹنم سے جوڑ ے گی۔
نئے نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کو زیادہ سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صبح کی پرواز، جو انڈیگو ایئر لائنز کے ذریعہ چلائی جاتی ہے، وجے واڑہ سے صبح7 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح8 بج کر 25 منٹ پر وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔ اسی طرح واپسی کی پرواز صبح8 بج کر 45 منٹ پر وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوگی اور صبح9 بج کر 50 منٹ پر وجے واڑہ پہنچے گی۔
ترقی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے عزت مآب وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے کہا کہ ‘‘علاقائی کنیکٹیویٹی جامع ترقی اور سفر میں آسانی کے لیے ہمارے وژن کا سنگ بنیاد ہے۔ وجے واڑہ اور وشاکھاپٹنم کے درمیان اس اہم فلائٹ رابطہ کی بحالی سے مسافروں کو کافی فائدہ ہو گا، دونوں شہروں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اوربڑے پیمانے پر آٓندھرا پردیش کی ترقی کے ہدف کو حاصل مدد ملے گی۔’’
یہ اقدام پورے ہندوستان میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے وسیع تر وژن کے حصے کے طور پر، بالخصوص دوسرے درجہ اور تیسرے درجہ کے شہروں میں علاقائی رابطے کو بہتر بنانے پر حکومت کی توجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ش م۔ش ت۔
U NO:606
(Release ID: 2127119)