وزارات ثقافت
ہنڈن ایئر بیس سے بدھ کے مقدس باقیات کی ویتنام روانگی پرایک شاندار الوداعیہ
Posted On:
01 MAY 2025 10:56PM by PIB Delhi
عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع نے دعائیں کیں اور سار ناتھ کے بدھ کے مقدس باقیات کے آخری ’درشن‘ میں حصہ لیا جسے ایک دن کے لیے نیشنل میوزیم کے محفوظ احاطے میں رکھا گیا تھا ۔
دعا میں شرکت کرنے والے معززین میں ویتنام کے سفیر جناب نگوین تھان ہائی بھی شامل تھے۔
بدھ کے مقدس باقیات کو قومی نیشنل میوزیم سے عقیدت کے ساتھ لے جایا گیا۔ اس دوران دو سو عقیدت مند راستے میں قطار میں کھڑے تھے اور میوزیم کے دروازوں پر جمع تھے۔
ویتنام میں مقدس باقیات کی نمائش اور اقوام متحدہ کےویسک کے دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والے راہبوں، راہباؤں اور مندوبین کو لے کر گاڑیوں کاکارواں ہنڈن ایئر بیس پہنچا جہاں ویتنام کےسفر کے لیے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایک رسمی الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔
ایک خاص علامت کے طور پر،مقدس باقیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویتنام سے تقریبا 120 راہب پہنچےاور پھر اسی دن اپنے ملک لوٹ گئے، تاکہ مقدس باقیات کے ویتنام پہنچنے سے پہلے وہ ویتنام پہنچ جائیں اور وہاں مقدس باقیات کا استقبال کرسکیں۔
اس وفد کی قیادت ویتنام بدھسٹ سنگھ کے لائق صد احترام نائب صدر تھک ہو تھونگ نے کی۔ آئی بی سی کے نائب صدر اور ویتنام بدھسٹ یونیورسٹی کے سب سے زیادہ قابل احترام اسٹینڈنگ وائس چانسلر ڈاکٹر تھیچ نات توبھی مقدس باقیات کے استقبال کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔
حکومت ہند کی وزارت ثقافت، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نئی دہلی کے تعاون سے 3 سے 21 مئی 2025 تک ویتنام کے چار شہروں میں پہلی مرتبہ مقدس باقیات کی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ ن ع۔
U-593
(Release ID: 2127037)
Visitor Counter : 7