وزارت دفاع
سینٹرل ایئر کمان کو نیااے او سی- أئی این- سی حاصل ہوا
ایئر مارشل بالا کرشنن مانیکانتن نے کمان سنبھالی
Posted On:
01 MAY 2025 8:00PM by PIB Delhi
ایئر مارشل بالا کرشنن مانیکانتن پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، وایو سینا میڈل نے یکم مئی2025 کو سینٹرل ایئر کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالا۔
ایئر مارشل بالاکرشنن مانیکانتن کو 07 جون 1986 کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ ایئر مارشل ایک ہیلی کاپٹر جنگی رہنما اور ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور ان کا 5500 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ ہے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ اور نیشنل ڈیفنس کالج سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔
38 سال پر محیط اپنے شاندار کرئیر کے دوران ایئر مارشل نے مختلف اہم شعبوں اور عملے میں تقرریوں کا عمل انجام دیا ہے۔ انہوں نے ویسٹرن ایئر کمان میں ایک ایم آئی -17 IV ہیلی کاپٹر یونٹ، بمرولی، (پریاگ راج میں) اور لیہہ (لداخ میں) کے دو ایئر بیس کی کمان سنبھالی۔ ایئر مارشل نے کمان اور ایئر ہیڈ کوارٹرز میں تمام سطحوں پر عملے کی مختلف تقرریوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ہیڈ کوارٹر ایسٹرن ایئر کمان میں ایس اے ایس او بھی تھے۔سی -سی اے سی میں اے او سی کے طور پر موجودہ تقرری کو سنبھالنے سے قبل ایئر مارشل سی – ایس اے سی میں اے او سی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
***
ش ح۔ش م۔ش ت۔
U NO:592
(Release ID: 2127029)