وزارت آیوش
پالیسی سازی سے عمل آوری تک: قومی آیوش مشن کے نمائندوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، نسرگ گرام، پونے میں نیچروپیتھی کا گہرائی سے مطالعہ کیا
یوگاسے لے کر ساتوِک فوڈ تک، مندوبین ہندوستان کی روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نشاۃ ثانیہ کوفروغ دینے والے جامع انداز کا تجربہ کریں گے
Posted On:
03 MAY 2025 9:00PM by PIB Delhi
کیولیہ دھام، لوناوالا میں نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) کنکلیو 2025 کے دوران دو دن کی گہری بات چیت اور علم کے اشتراک کے بعد، کنکلیو کے بعد ملک بھر سے 100 سے زیادہ سینئر مندوبین نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، نسرگ گرام، پونے کا ادارہ جاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مربوط صحت کی دیکھ بھال کے تجربے کو گہرا کرنا اور آیوش پر مبنی صحت عامہ کی فراہمی کے بہترین طریقوں کو اجاگر کرنا تھا۔

وفد کی قیادت محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، آیوش کی وزارت، حکومت ہند، نے کی۔ اس میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے این اے ایم کے سینئر افسران بشمول جناب رنجن کمار، پرنسپل سکریٹری (آیوش)، اتر پردیش حکومت اور جناب وویک کمار، خصوصی سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل (آیوش)، حکومت مغربی بنگال شامل تھے۔ ریاستی حکومتوں، آیوش محکموں اور متعلقہ اداروں کے سینئر نمائندے بھی اس گروپ کا حصہ تھے۔

پروگرام کا آغاز نسرگ گرام کانفرنس ہال میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب سے ہوا جس کے بعد رسمی چراغاں کیا گیا۔ این آئی این کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) کے ستیہ لکشمی نے انسٹی ٹیوٹ کے تعلیم، طبی خدمات اور نیچروپیتھی اور انٹیگریٹیو میڈیسن میں تحقیق کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ این آئی این طلباء اور تربیت یافتہ افراد نے یوگا بھی کیا، جو روایتی طریقوں کے ذریعے صحت کے ضمن میں انسٹی ٹیوٹ کے گہرے اثر کا عکاس ہے۔

اس کے بعد مندوبین نے 25 ایکڑ کیمپس کا گائیڈڈ ٹور کیا، جس میں اسپتال بلاک، تعلیمی انفراسٹرکچر، گاندھی میموریل ہال اور رہائشی کوارٹرز کا دورہ شامل تھا۔ اناپورنا میس میں ساتوک کھانا پیش کیا گیا، جو قدرتی علاج کے غذائی فلسفے کی عکاسی کے لیے سوچ سمجھ کرتیار کیا گیا ہے۔ اس دورے کا اختتام باپو بھون میں ایک خود شناسی کے مرحلے کے ساتھ ہوتا ہے، جو مہاتما گاندھی کی خود شناسی، سادگی، اور فطرت پر مبنی شفا کے نظریات کے لیے وقف ایک پرسکون جگہ ہے۔

نسرگ گرام، جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ہے، مربوط صحت کو آگے بڑھانے میں 213.55 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔ کیمپس میں 250 بستروں پر مشتمل نیچروپیتھی اسپتال، ایک کثیر الضابطہ تحقیق اور توسیعی مرکز، اور ایک جدید ترین میڈیکل کالج ہے جو انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پیرامیڈیکل پروگرام پیش کرتا ہے۔ اضافی سہولیات میں ہاسٹل، یوگا ہال، آڈیٹوریم، فلاح و بہبود کاٹیج اور تاریخی گاندھی میموریل ہال شامل ہیں، جو تعلیم اور شفایابی کے لیے ایک جامع ماحول پیدا کرتے ہیں۔
اس دورے نے مشاہدات پر مبنی نیچروپیتھی کو آگے بڑھانے اور این اے ایم فریم ورک کے تحت آیوش کی وزارت کی طرف سے تجویز کردہ مربوط صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے میں این آئی این جیسے اداروں کے کردار کو اجاگرکیا۔
محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش نے کہاکہ، ‘‘نسرگ گرام کے دورے نے این اے ایم کنکلیو کو ایک متاثر کن توسیع فراہم کی، جس سے مندوبین کو مربوط صحت کی دیکھ بھال کا بذات خود مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ اس نے آیوس سسٹم کے اندر ثبوت پر مبنی، پائیدار اور گاندھیائی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا اعادہ کیا۔’’
*****
UR- 577
(ش ح۔ ع و ۔ ا ک م)
(Release ID: 2126937)