نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اروناچل پردیش کے ضلع کملے میں کھیلو انڈیا کے کثیر المقاصد ہال کا افتتاح کیا
Posted On:
03 MAY 2025 1:59PM by PIB Delhi
شمال مشرق میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے ایک اہم قدم کے طور پر، مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگار، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج اروناچل پردیش کے ضلع کملے میں کھیلو انڈیا ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء جناب کینتو جنی اور جناب نیاٹو ڈوکم کے علاوہ ایم ایل اے حلقہ 25 راگا، جناب روٹوم تیبن بھی موجود تھے۔
مرکزی حکومت کی مکمل مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا کھیلو انڈیا کثیر المقاصد ہال آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ اس کا مقصد علاقے میں کھیلوں کو نچلی سطح سے فروغ دینا اور جدید انفرااسٹرکچر و تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہال متعدد انڈور کھیلوں جیسے کہ باکسنگ، بیڈمنٹن، جوڈو، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، اور والی بال کے لیے مخصوص ہے، تاکہ اس خطے کے نوجوان کھلاڑی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر سکیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بن سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بھارت سرکار کے شمولیتی کھیلوں کی ترقی کے عزم پر زور دیا، خاص طور پر دور دراز اضلاع میں۔ انہوں نے کہا: ’’یہ اقدام ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اُس ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ملک کے ہر کونے سے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ اروناچل پردیش میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور ایسی سہولیات کے ذریعے ہم نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے آنے اور قومی تعمیر میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیر نے مقامی نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی اور انہیں اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں میں فٹنس، کھیل اور ڈسپلن کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
تقریب میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران، ریاستی حکومت کے نمائندے اور مقامی معززین بھی شریک تھے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-525
(Release ID: 2126454)
Visitor Counter : 23