بجلی کی وزارت
بھارت اور ڈینمارک نے آج ایک نئے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
بھارت اور ڈینمارک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو نئی شراکت داری کے ذریعے تقویت پہنچائی
تجدید شدہ مفاہمت نامہ بھارت کے 2070 تک بالکل صفر اخراج کے بلند ہدف کے حصول کی حمایت کرتا ہے
Posted On:
02 MAY 2025 6:08PM by PIB Delhi
بھارت اور ڈینمارک نے آج ایک تجدید شدہ مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کرکے اپنے دیرینہ توانائی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔
مفاہمت نامے پر حکومت ہند کی وزارتِ توانائی میں سیکرٹری جناب پنکج اگروال، اور بھارت میں ڈنمارک کے سفیر عزت مآب جناب راسمس ایبلڈگارڈ کرسٹنسن، نے محترم وزیر بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور جناب منوہر لال، کی موجودگی میں دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


تجدید شدہ مفاہمت نامہ بھارت کے 2070 تک بالکل صفر اخراج حاصل کرنے کے پرجوش ہدف کی حمایت کرتا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر صاف اور پائیدار توانائی کے حل کے شعبے میں۔ یہ معاہدہ 5 جون 2020 کو دستخط شدہ اصل ایم او یو کے تحت پانچ سال کے کامیاب تعاون کے بعد عمل میں آیا، جو ابتدائی طور پر 5 جون 2025 کو ختم ہونا تھا۔یہ فعال تجدید، تسلسل کے ساتھ مکالمے اور تعاون کو یقینی بناتی ہے، جس سے توانائی کے شعبے کی ترقی میں مشترکہ کوششوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے توسیع ممکن ہوتی ہے۔
تجدید شدہ معاہدہ شراکت کو وسیع کرتا ہے تاکہ جدید شعبوں جیسے کہ پاور سسٹم ماڈلنگ، متغیر قابل تجدید توانائی کا انضمام، سرحد پار بجلی کی تجارت، اور ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو شامل کیا جا سکے۔ اس میں ماہرین کے تعاملات، مشترکہ تربیتی اجلاس، اور مطالعاتی دوروں کے ذریعے معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ توانائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر محترم جناب منوہر لال نے کہا کہ تجدید شدہ توانائی تعاون بھارت اور ڈینمارک کے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے باہمی عزم کا اظہار کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 507)
(Release ID: 2126298)
Visitor Counter : 16