وزارت سیاحت
ہندوستان میٹنگوں، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں (ایم آئی سی ای) کی دنیا کی راجدھانی کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے- گجیندر سنگھ شیخاوت
نمائش کے شعبے سے تقریباً 700 سرکردہ صنعتی نمائندگان اور فیصلہ سازوں نے شرکت کی
Posted On:
02 MAY 2025 4:19PM by PIB Delhi
ملک میں جدید ترین نمائش اور کانفرنس کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ ہی، ہندوستان ایم آئی سی ای (میٹنگیں، ترغیبات، کانفرنسیں اور نمائشیں) دنیا کا دارالحکومت بننے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

’’سیاحت کے نئے شعبے تیار ہو رہے ہیں، جن میں ایم آئی سی ای سیاحت سب سے اہم ہے اور ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ نمائش اور کانفرنس کے بنیادی ڈھانچہ جو ہم پورے ملک میں دیکھتے ہیں، بشمول ممبئی، دہلی، حیدرآباد، بنگلور، جے پور اور یہاں تک کہ جی-20اجلاس کے بعد چھوٹے شہر بھی اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہندوستان اس شعبے کے لیے مضبوط امکانات کے لیے پوری طرح تیار ہے‘‘۔یہ بات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ملک میں نمائش کے اہم قومی ادارے انڈین ایگزیبیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے)کے زیر اہتمام منعقدہ ایک دو روزہ سیمینار بعنوان بھارت: تیز رفتار ترقی کی سرزمین کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

جناب شیخاوت نے کہا’’حکومت اور نجی نمائشی صنعت کو ہندوستان کوایم آئی سی ای سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ عالمی سطح پر رونما ہونے والے متعدد واقعات کی تاریخ وار فہرست بنا کر اُسے یہاں ہندوستان میں لایا جا سکتا ہے۔ ایک اہم مقام ہونے کے ساتھ ساتھ، یہ ملک سڑک، ہوا بازی اور ریلوے کے شعبوں میں منصوبہ بند توسیع کے ساتھ ایک بڑی نمائش اور کانفرنس کا مرکز بھی بن رہا ہے‘‘۔

جناب شیخاوت نے کہا’’2014 کے بعد، ہندوستان نے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے ترقی کی وجہ سے انفراسٹرکچر میں زبردست ترقی کی ہے، چاہے وہ 1,50,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر ہو، نئے ریلوے اسٹیشن، نیم تیز رفتار ٹرینیں، اندرون ملک آبی گزرگاہیں یا 150 سے زیادہ آپریشنل ہوائی اڈے ہوں۔ ان سب نے ایم آئی سی ای ایونٹس (میٹنگوں، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں) کے حوالے سے ہندوستان کی قابلیت میں حصہ ڈالا ہے۔ہندوستان کی جانب سے جی20 ممالک کی میزبانی کے بعد اعتماد بھی بڑھا اور پوری دنیا حیرت اور تجسس سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آنے والےدور میں، ہندوستان دنیا کے ایم آئی سی ای دارالحکومت کے طور پر ابھرے گا۔‘‘

نمائش کی صنعت سےمتعلق ہندوستان کی ایسوسی ایشن کے صدر جناب سورج دھون نے کہا’’آئی ای آئی اے اوپن سیمینار اور نمائش سے متعلق خدمات کا ایکسپو ہندوستان کی نمائش کی صنعت کا سالانہ بین الاقوامی کانکلیو ہے جس میں ملک کے تمام خطوں اور بیرون ملک سے صنعت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ تقریب کاروباری نیٹ ورکنگ، معلومات کے تبادلےاور ہماری صنعت کے مستقبل کو شکل عطا کرنے والے ابھرتے ہوئے رجحانات پر بات چیت کے لیے اپنی نوعیت کے ایک بامعنی پلیٹ فارم کا کام کرتی ہے۔‘‘

جناب دھون نے کہا‘‘14ویں ایڈیشن، آئی ای آئی اے اوپن سیمینار کے فیصلہ سازوں کی سطح پر 700 سے زیادہ سرکردہ صنعتی نمائندگان کو راغب کرنے کی امید ہے جن میں اہم نمائش/ایونٹ آرگنائزرز، مختلف تجارتی اداروں ، سیکٹرل ایسوسی ایشنز اور اہم سرکاری اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔نمائش سے متعلق صنعت نےہندوستانی معیشت میں 50,000 کروڑ روپےکا تعاون کیا ہے۔ نمائشوں سے 300,000 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔ ‘‘
جناب دھون نے کہا ’’میٹنگوں، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں (ایم آئی سی ای) سے مراد سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت کا ایک مخصوص طبقہ ہے جس کی توجہ کاروباری تقریبات کے انعقاد اور میزبانی پر مرکوز ہے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ صنعت کے حوصلے کو مزید بڑھانے کے لیے یکم اکتوبر کو قومی ایم آئی سی ای ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔‘‘
ایم آئی سی ای کو ایونٹ انڈسٹری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پچھلی دہائیوں میں، ایم آئی سی ای صنعت کو ایک اہم مارکیٹ سیگمنٹ اور قومی معیشتوں میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف آمدنی پیدا کرنے کی شکل میں معیشت کو فروغ دیتا ہے، بلکہ اس سے متعلقہ مہمان نوازی کی خدمات میں رہائش، خوراک اور مشروبات، کنونشن سروسز، نقل و حمل، سیاحت اور تفریح جیسے شعبوں میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
اس موقع پر موجود لوگوں میں آئی ٹی پی او کے ای ڈی جناب پریم جیت لال ای ڈی، انڈیا ایکسپو مارٹ کے ایم ڈی جناب راکیش کمار، آئی ای آئی اے کے عزت مآب سکریٹری جناب جگدیش پٹناکر اورآئی ای آئی اے کے نائب صدر جناب رویندر سیٹھی شامل تھے۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ م ذ
U.N. 493
(Release ID: 2126261)
Visitor Counter : 12