سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
کوڑا اُٹھانے والوں کے لیےمحفوظ اور پائیدار کام کے ماحول کے ساتھ مالیات اور متعلقہ تکنیکوں تک ان کی بہتر رسائی ممکن بنانے کے لیے ڈی او ایس جی ای اوریو این ڈی پی کے درمیان معاہدے پر دستخط
Posted On:
01 MAY 2025 5:13PM by PIB Delhi
یوم مزدور 2025 کے موقع پر،وزارت سماجی انصاف وتفویض اختیارات(ایم او ایس جی ای)نےیو این ڈی پی کے ساتھ لیٹر آف ایگریمنٹ (ایل او اے)پر دستخط کرکے تاریخی قدم اٹھایا ہے، جو فضلہ اٹھانے، ریکووری اور ری سائیکلنگ میں کوڑا اٹھانے والوں کے کردار کو تسلیم کرنے اور مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام انہیں محفوظ اور پائیدار کام کے ماحول کے ساتھ مالیات اور متعلقہ تکنیکوں تک بہتر رسائی فراہم کرے گا۔
ایل او اے کا تبادلہ ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی مستقل نمائندے ڈاکٹر انجیلا لوسیگی اور محکمہ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات(ڈی او ایس جی ای)کے سکریٹری جناب امیت یادو کےدرمیان ہوا۔ ڈی او ایس جی ای کی سینئر اکنامک ایڈوائزر محترمہ یوگیتا سوروپ اورنیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب پی کےسنگھ بھی ایل او اے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

یو این ڈی پی نے نمستے اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں میں اسٹیٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز)کے قیام کے لیے اہم مالی مدد فراہم کرنے کے لیے قدم آگے بڑھایا ہے۔ یو این ڈی پی کی طرف سے یہ اسٹریٹجک مداخلت مرکزی حکام اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کو نمایاں طور پر ہموار کرے گی، اسکیم کے مقاصد کے زیادہ مؤثر اور بروقت نفاذ کو یقینی بنائے گی اور اس طرح اسکیم کے تحت شامل تمام متعلقہ فریقوں کے لیے اسکیم کے نتائج کو بہتر بنائے گی۔
مالی سال 2024 سے نیشنل ایکشن فار میکنائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے تحت فضلات اٹھانے والوں کو ایک جزو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔نمستے اسکیم کو ایم او ایس جی ای کے ذریعے پورے ہندوستان میں کوڑا چننے والوں کی باضابطہ شمولیت کو وسیع کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک بھرمیں2,50,000کوڑا چننے والوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
نمستے اسکیم کے فضلات چننے والوں کےزمرے کا مقصد ملک گیر ڈیجیٹل پروفائلنگ اور اندراج کی مہم کے ذریعے ان کی گنتی اور شناخت کرنا ہے۔ رسمی شناخت اور سرکاری مراعات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پیشہ ورانہ تصویری شناختی کارڈ فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کا مقصد آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی کے تحت ہیلتھ انشورنس کی کوریج، اِسکل اَپ گریڈیشن ٹریننگ، پی پی ای کٹس کی فراہمی اور کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کے لیے سرمایہ کی سبسڈی فراہم کرنا ہے۔ اس سے فضلہ اٹھانے والوں کے گروپوں کی تشکیل اور مضبوطی میں بھی سہولت فراہم ہوگی ، جس سے وہ ڈی سینٹرلائزڈ ویسٹ کلیکشن سینٹرز (ڈی ڈبلیو سی سی) کا نظم کر سکیں گے اور اپنے ذریعہ معاش کو بہتر بنائیں گے۔
اس اسکیم کی شروعات ہونے کے بعد سے، متعدد ریاستوں میں 5,000 سے زیادہ فضلہ اٹھانے والوں کی پروفائلنگ کی گئی ہے، جو اس افرادی قوت کی رسمی شناخت اور انضمام میں اہم سنگ میل ہے۔ پروفائلنگ ایک مخصوص نمستے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرکے کی جا رہی ہے، جس سے اسکیم کے فوائد بہم پہنچانے کے لیے مضبوط اور قابل رسائی ڈیٹا بیس کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
********
ش ح۔م ش ع۔ن ع
U-442
(Release ID: 2125854)
Visitor Counter : 7