کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے


اپریل 2025 میں 3.63 فیصد کا اضافہ

Posted On: 01 MAY 2025 4:59PM by PIB Delhi

بھارت کی کوئلے کی پیداوار اور اس کی  ترسیل میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل 2025 میں ٹھوس اضافہ دیکھا گیا  ہے۔ اس  سے کوئلے کے شعبے میں مسلسل سپلائی اور آپریشنل استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی وزارت  اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے کی جارہی مسلسل کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CJYT.jpg

اپریل 2025 کے دوران بھارت میں  کوئلے کی مجموعی پیداوار 81.57 ایم ٹی(میٹرک ٹن) (عارضی) تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں ہونے والی  پیداوار78.71 میٹرک ٹن  سے زیادہ ہے ۔مالی سال 26-2025 میں اپریل 2025 کے دوران کیپٹو اوردیگر اداروں کی کانوں سے ہونے والی  پیداوار 14.51میٹرک ٹن (عارضی) رہی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی 11.46 میٹرک ٹن سے نمایاں اضافہ  ہواہے ۔یہ اضافہ ہندوستان کی مجموعی کوئلے کی پیداوار میں کیپٹیو کان کنی کے بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتا ہے ۔

اپریل 2025 کے دوران ہندوستان کے  کوئلے کی کل ترسیل 86.64 ایم ٹی (عارضی) تک پہنچ گئی جو مالی سال 26-2025 میں اپریل 2024 کے دوران ریکارڈ کیے گئے 85.11 میٹرک ٹن کے مقابلے میں مستحکم اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CX9M.jpg؎

 

30.04.2025 تک ، کوئلہ کمپنیوں کے پاس موجود کوئلے کے ذخیرے میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا  ہے،

 جو مالی سال 26-2025 میں 125.76  میٹرک ٹن تک پہنچ گیا ، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 102.41 میٹرک ٹن تھا ۔صرف کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)  کے پاس  مالی سال 26-2025 میں کوئلے کا کل اسٹاک 105 میٹرک ٹن رہا ، جس میں  گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 86.60 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 22.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔یہ اضافہ 22.8 فیصد کی متاثر کن سالانہ شرح نمو کی عکاسی کرتا ہے جو کوئلے کے شعبے کی مضبوط  اور مؤثر کارکردگی  کی نشاندہی کرتا ہے ۔

کوئلے کی وزارت پائیدار ترقی کے حصول ، کوئلے کی دستیابی کو بہتر بنانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لیےعہد بند ہے۔  کوئلے کا شعبہ ،مثبت رفتار کے ساتھ  ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

*******

ش ح۔ م م ع۔م ذ

(U.N. 440)


(Release ID: 2125846) Visitor Counter : 9
Read this release in: English , Hindi , Tamil