کارپوریٹ امور کی وزارتت
خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتارمن نے کلکتہ میں‘ کارپوریٹ بھون’ کا کیا افتتاح ؛ نئی کثیر الدفاتر عمارت میں ایم سی اے کے تمام محکمے ایک چھت تلے مجتمع
نئی سات منزلہ کارپوریٹ بھون میں جدید ڈیزائن اور گرین انفراسٹرکچر کی خصوصیات موجود ہیں
کلکتہ کے کارپوریٹ بھون میں وزیرِاعظم انٹرن شپ اسکیم(پی ایم آئی ایس ) کا پہلا مرکز قائم، جس کامقصد نوجوانوں کو کارپوریٹ انٹرن شپ سے جوڑنا ہے
Posted On:
01 MAY 2025 4:30PM by PIB Delhi
خزانہ و کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج کلکتہ کے نیو ٹاؤن میں ‘کارپوریٹ بھون’ کا افتتاح کیا۔ یہ نئی عمارت وزارتِ کارپوریٹ امور کے مختلف دفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا کرے گی، جن میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ (مشرق)، رجسٹرار آف کمپنیز، آفیشل لیکوڈیٹر، ایس ایف آئی او، این سی ایل ٹی (کلکتہ بنچ) اور آئی بی بی آئی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کارپوریٹ بھون کمپنیوں، دیوالیہ پن کے ماہرین، آڈیٹرز، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے لیے بروقت کارپوریٹ ریگولیٹری خدمات حاصل کرنے کا ایک حقیقی سنگل ونڈو انٹرفیس بن جائے گا۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ خدمات کو کارپوریٹ بھون میں یکجا کرنے سے لاگت میں نمایاں کمی، منظوری کے عمل میں تیزی، اور آپریشنل استعداد میں بہتری آئے گی جو سب مل کر کاروبار میں آسانی کو فروغ دیں گے۔
وزارتِ کارپوریٹ امور کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہمارے ضابطہ جاتی نظام نہ صرف اچھے نظم و نسق کو یقینی بنائیں بلکہ کاروبار کو فروغ دیں، رسمی معیشت کی حوصلہ افزائی کریں اور ہمارے نظام پر اعتماد قائم کریں۔
خزانہ و کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ پہلا ‘وزیرِ اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس ) فسیلیٹیشن سینٹر(سہولت مرکز)’ بھی کارپوریٹ بھون، کلکتہ میں قائم ہے۔ یہ مرکز خواہش مند انٹرنز (تربیتی عملہ)کو ان کی درخواستوں سے متعلق معلومات اور مسائل کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔
سات منزلہ عمارت کا کل تعمیر شدہ رقبہ تقریباً 13,239 مربع میٹر ہے اور اس منصوبے کی کل لاگت تقریباً 150.43 کروڑ روپے ہے۔ یہ عمارت توانائی کی بچت، فضلہ کی ری سائیکلنگ، اسمارٹ پارکنگ، اور مکینوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے۔ اے ایچ یو میں نصب سی او 2 سینسرز کے ذریعے عمارت کے اندر ہوا کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اس تقریب میں ساتویں منزل پر واقع ‘وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس ) فسیلیٹیشن سینٹر (سہولت مرکز )’کے پہلے مرکز کے افتتاح کا جشن منایا گیا۔
ایم سی اے سی آئی آئی پی ایم آئی ایس سینٹر، جو وزارتِ کارپوریٹ امور (ایم سی اے) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے درمیان ایک مشترکہ اقدام ہے، جس کا مقصد اہل نوجوانوں (جو 21-24 سال کی عمر کے ہوں) کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے جو شریک کمپنیوں کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں۔ اس سینٹر کی ٹیم، جو تین افراد پر مشتمل ہے، اس بات پر توجہ مرکوز کرے گی کہ وہ ایسے امیدواروں کی شناخت کرے جو کل وقتی تعلیم یا ملازمت میں نہیں ہیں، ان کو جامع رہنمائی فراہم کرے گااور پی ایم انٹرنشپ اسکیم میں ان کیاندارج اور درخواست کے عمل میں ان کی معاونت کرے گا۔
پی ایم آئی ایس سہولت مرکز مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرے گا:
۔اہل امیدواروں کے لیے پی ایم آئی ایس میں رجسٹریشن اور درخواست کے عمل میں سہولت فراہم کرنا
۔ پیشہ ورانہ کیریئر کے حوالے سے رہنمائی اور مشاورت فراہم کرنا
۔امیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور دلچسپیوں کو موزوں انٹرن شپ کے مواقع سے ہم آہنگ کرنا
۔ آگاہی مہمات کے ذریعے پیشہ ورانہ مواقع کے بارے میں بیداری پیدا کرنا
****
ش ح۔ ش آ ۔ع ر
U.NO.438
(Release ID: 2125843)
Visitor Counter : 14