وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے بھارتی فوج کی شمالی کمان کی کمان چھوڑ دی
Posted On:
01 MAY 2025 3:27PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے بھارتی فوج میں چار دہائیوں کا شاندار کیریئر مکمل کرنے کے بعد 30 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کی شمالی کمان کی کمان چھوڑ دی۔ اپنی پروقار الوداعی تقریب میں، جی او سی-ان-سی نے بہادروں کو اپنے فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سینک اسکول، بیجاپور اور این ڈی اے، کھڑکواسلا کے سابق طالب علم، جنرل آفیسر کو 8 جون 1985 کو 1 آسام رجیمنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے پاس ملک کے شمالی اور مشرقی کمانڈ تھیٹروں میں روایتی اور انسداد دہشت گردی/ ملک سے بغاوت کے خلاف کارروائیوں کا بھرپور اور ہمہ گیر تجربہ ہے۔ ان کی کمان کی تمام تقرری جموں و کشمیر میں ہوئی جس میں ایک راشٹریہ رائفلز بٹالین، ایک انفنٹری بریگیڈ، ایک ڈویژن اور ایک کور کی کمانڈ شامل ہے۔
انہوں نے 19 فروری 2024 کو جی او سی-ان-سی، شمالی کمان کا عہدہ سنبھالا۔ اپنی کمان کے دوران، انہوں نے جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کے ہمہ جہت کارروائیوں کو ترتیب دینے کے علاوہ شمالی اور مغربی سرحدوں پر مسلسل آپریشنز کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور آپریشنل نگرانی فراہم کی۔ انہوں نے سرحدوں اور اندرونی علاقوں پر متوازن آپریشنل صورتحال کو یقینی بنایا۔ ان کے زیر قیادت، اہلکاروں کو موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سےنمٹنے کی خاطر تیار کرنے کے لیے تربیت کو بدلتے ہوئے آپریشنل طریقوں کے مطابق بنایا گیا۔
ان کی کمان میں، شمالی کمان کے علاقوں میں سابق فوجیوں، ’ویر متاس‘ اور ’ویر ناریز‘ کی مدد کے لیے ویٹرنز انگیجمنٹ پروگرام کے مطابق وسائل جمع کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔ ان کے زیر قیادت توجہ کے حامل دیگر اہم شعبوں میں آپریشن سدھبھاونا کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور ’گجروں‘ اور ’بکروالوں‘ کو شامل کرکے مقامی طبقوں کی ترقی شامل تھا۔ مقامی طبقوں کی بہتری کے لیے متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے گئے۔
اپنے الوداعی خطاب میں جنرل آفیسر نے تمام درجوں کے افسران کی ان کی بے لوث خدمات کے لیے تعریف کی اور انہیں بھارتی فوج کی بہترین روایات میں اپنا اچھا کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔ بھارتی فوج جنرل آفیسر اور ان کے اہل خانہ کے لیے ان کی مستقبل کی کوششوں کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
*************
UN-433
(ش ح۔ک ح۔ف ر)
(Release ID: 2125772)
Visitor Counter : 10