وزارت دفاع
میجر جنرل لیسمّا پی وی نے ایم این ایس کی اے ڈی جی کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 MAY 2025 2:54PM by PIB Delhi
میجر جنرل لیسمّا پی وی نے یکم مئی 2025 کو نئی دہلی میں ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس)کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ وہ میجر جنرل شینا پی ڈی کی جگہ لیں گی جو چار دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد 30 اپریل 2025 کو سبکدوش ہوئیں۔ کیرالہ کے کولم ضلع سے تعلق رکھنے والی، میجر جنرل لیسمّا پی وی جالندھرکے ملٹری ہسپتال کےاسکول آف نرسنگ کی سابق طالبہ ہیں۔

سال 1986 میں ایم این ایس میں شامل ہونے کے بعد، جنرل آفیسر نے ہسپتال انتظامیہ میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ آرٹس اور قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ طور پر بہترین نرسنگ کیریئر کے ساتھ ساتھ، انہوں نے کمانڈ ہسپتال ایئر فورس(بنگلور) کےکالج آف نرسنگ کی پرنسپل؛کمانڈ ہسپتال (ایسٹرن کمانڈ) کی پرنسپل میٹرن؛ ایم این ایس ہیڈکوارٹر (مشرقی کمان)کی بریگیڈیئر؛ وزارت دفاع کےمربوط ہیڈکوارٹرکی بریگیڈیئرایم این ایس (ایڈمن) اور حال ہی میں آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں پرنسپل میٹرن جیسے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے کر ایک منتظم کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
میجر جنرل لیسمّا پی وی کے ہمہ وقت سرگرم رہنے کی خاطرتربیت اور تحقیق کے ذریعے ثبوت پر مبنی بہترین طورطریقوں کے تئیں پختہ عزم کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
****
UN-430
(ش ح۔ک ح۔ف ر)
(Release ID: 2125757)
Visitor Counter : 17