امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
شوگر سیکٹر کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو مؤثر بنانے کے لئے مرکز نے شوگر (کنٹرول) آرڈر، 2025 تیار کیاہے
Posted On:
01 MAY 2025 1:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے شوگر (کنٹرول) آرڈر، 1966 کا جامع جائزہ لینے کے بعد شوگر (کنٹرول) آرڈر، 2025 تشکیل دیا ہے۔ اس ترمیم کا مقصد موجودہ صنعت کی کارکردگی اور تکنیکی ترقی کے مطابق شوگر سیکٹر کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو آسان اور کارگر بنانا ہے۔
شوگر (کنٹرول) آرڈر، 2025، یہ زیادہ مؤثر، شفاف اور جوابدہ شوگر ایکو نظام کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہے، جو ملکی استحکام اور عالمی مسابقت دونوں کو فروغ دیتا ہے۔
شوگر (کنٹرول) آرڈر، 2025 کی کچھ اہم جھلکیاں:
شوگر ملز انٹرپرائز ریسورس (پلاننگ)/ سسٹمز، ایپلی کیشنز اور پروڈکٹس (ایس اے پی اے ایس) کے ساتھ ڈی ایف پی ڈی پورٹل کا اے پی آئی انضمام:- ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس یا سرکاری تنظیم کے ساتھ کسی دوسرے موڈ کے ذریعے ڈیجیٹل فارمز میں معلومات کے اشتراک سے متعلق شق شامل کی گئی ہے۔ سسٹم کے انضمام سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم ہوگا، ڈیٹا کے افشاء اور زیادتی میں کمی آئے گی۔ یہ عمل پہلے سے ہی جاری ہے اور 450 سے زیادہ شوگر ملیں پہلے ہی پورٹل کے ساتھ مربوط ہیں۔ مزید یہ کہ شوگر ملوں کے ذریعے چینی کی فروخت سے متعلق جی ایس ٹی این ڈیٹا بھی پورٹل کے ساتھ مربوط ہے۔
چینی کی قیمت کے ریگولیشن سے متعلق شق کی شمولیت:- فی الحال چینی کی قیمت کے ضابطے سے متعلق مختلف دفعات کا ذکر شوگر پرائس (کنٹرول) آرڈر 2018 میں کیا گیا ہے۔ اب شوگر پرائس (کنٹرول) سے متعلق شق کو شوگر کنٹرول آرڈر میں شامل کر دیا گیا ہے، اس لیے شوگر پرائس (کنٹرول) آرڈر کے لیے الگ سے کوئی شق نہیں ہوگی۔
خام چینی کی شمولیت:- خام چینی کو کنٹرول آرڈر میں شامل کرکے ہم بین الاقوامی معیارات پر پورا اتریں گے۔ خام چینی کو ملک بھر میں چینی کے کل اسٹاک میں شامل کیا جائے گا، اس طرح اصل اسٹاک کے اعداد و شمار فراہم کئے جائیں گے۔ فی الحال، خام چینی کو کھنڈساری/آرگینک کے نام سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس لئے اس تبدیلی سےپروڈکٹ کے گمراہ کن ناموں پر روک لگے گی۔
کھنڈساری شوگر اور کھنڈساری شوگر فیکٹری کی شمولیت:- کھنڈساری چینی کی کافی مقدار اس طرح کے کئی یونٹس تیار کر رہے ہیں۔ لہٰذا، 500 ٹی سی ڈی سے زیادہ پیرائی کی صلاحیت رکھنے والے کھنڈساری یونٹس کو شوگر کنٹرول آرڈر 2025 میں شامل کیا گیا ہے۔ شمولیت سے کھنڈساری شوگر فیکٹریوں کے ذریعہ کسانوں کو ایف آر پی کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا اور چینی کی پیداوار کے درست تخمینے میں مدد ملے گی۔ ملک میں کُل 373 کھنڈساری یونٹ (تقریباً 95000 ٹی سی ڈی کی کل صلاحیت کے ساتھ) کام کر رہے ہیں، جن میں سے، 66 (تقریبا 55200 ٹی سی ڈی کی کل صلاحیت کے ساتھ) 500 ٹی سی ڈی سے زیادہ ہیں۔
مختلف ذیلی مصنوعات کی شمولیت:- مختلف قسم کی ذیلی مصنوعات جیسے گنے کے باقیات، گنے کا شیرہ، پریس مڈ کیک یا کوئی اور متبادل پروڈکٹ بشمول ایتھنول (گنےکاشیرہ، گنے کے رس، شوگر کا شربت، چینی) جو کہ آرڈر میں شامل گنے سے چینی کی پیداوار کو کارکرگربناتی ہے۔ حکومت گھریلو استعمال کے لیے چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے ڈائیورژن کو ریگولیٹ کرنے کے قابل ہو گی۔
مختلف ڈیفنیشنز کا شامل کیاجانا:- آرڈر میں شامل مختلف ڈیفنیشنز جیسے کہ چینی،باغان سفید چینی، ریفائنڈ شوگر، کھنڈساری چینی، گڑ یا بھوری چینی، بورا چینی، کیوب چینی، آئسنگ شوگر، جو فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) سے لی گئی ہیں، جو مختلف مصنوعات کی ڈیفنیشنز میں یکسانیت کو یقینی بنائے گی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.26
(Release ID: 2125740)
Visitor Counter : 15