امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے شوگر سیزن26 - 2025 کے لیے شوگر ملز کے ذریعے گنے کے کاشتکاروں کوقابل ادائیگی گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت کی منظوری دی


گنے کے کاشتکاروں کے لیے 355 روپے فی کوئنٹل کی منصفانہ اور فائدہ مند قیمت کو منظوری دی گئی

اس فیصلے سے گنے کے 5 کروڑ کسانوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے ساتھ ساتھ شوگر ملوں اور  اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں کام کرنے والے 5 لاکھ ملازمین کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 30 APR 2025 4:10PM by PIB Delhi

گنے کے کاشتکاروں (گنا کسان) کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے شوگرسیزن 2025-26 (اکتوبر-ستمبر) کے لئے 10.25 فیصد کی بنیادی وصولی کی شرح کے لئے 355  روے فی کوئنٹل کی شرح پر گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کو منظوری دے دی ہے ، جس میں 10.25 فیصد سے زیادہ کی وصولی میں 0.1 فیصد اضافے کے لئے  3.46 روپے فی کوئنٹل کا پریمیم فراہم کیا گیا ہے  اور وصولی میں ہر 0.1 فیصد کمی کے لئے ایف آر پی میں 3.46 روپے فی کوئنٹل کی کمی کی گئی ہے ۔

حالانکہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے، حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جن شوگر ملوں کی ریکوری 9.5 فیصد سے کم ہے ان کے معاملے میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ایسے کسانوں کو آئندہ شوگر سیزن 26- 2025 میں گنے کے لیے 329.05 روپے فی کوئنٹل ملیں گے۔

شوگر سیزن 26-2025کے لیے گنے کی پیداواری لاگت (اے ٹو+ایف ایل) 173روپے فی کوئنٹل ہے۔ 10.25فیصد کی ریکوری ریٹ پر 355 روپے فی کوئنٹل کی یہ ایف آر پی پیداواری لاگت سے 105.2فیصد زیادہ ہے۔ شوگر سیزن 26-2025کے لیے ایف آر پی موجودہ شوگر سیزن 25-2024سے 4.41 فیصد زیادہ ہے۔ منظور شدہ ایف آر پی شوگر ملوں کے ذریعہ شوگر سیزن 26-2025 ( یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والا) کسانوں سے گنے کی خریداری پر نافذ ہوگی۔ چینی کا شعبہ زراعت پر مبنی ایک اہم شعبہ ہے جو گنے کے تقریباً 5 کروڑ کسانوں اور ان کے زیر کفالت افراد اور زرعی مزدوروں کے علاوہ شوگر ملوں میں براہ راست ملازمت کرنے والے تقریباً 5 لاکھ کارکنوں اور نقل و حمل سمیت مختلف متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف افراد کی روزی روٹی کو متاثر کرتا ہے۔

پس منظر:

ایف آر پی کا تعین زرعی لاگت اور قیمتوں سے متعلق کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات اور ریاستی حکومتوں اور دیگر شراکتداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ شوگر سیزن 24-2023میں گنے کے1,11,782 کروڑ روپے کے واجبات میں سے،28 اپریل2025تک کسانوں کو تقریباً 1,11,703 کروڑ ادا کر دیے گئے ہیں۔ اس طرح گنے کے واجبات کا 99.92 فیصد ادا کر دیا گیا ہے۔ موجودہ شوگر سیزن 25-2024 میں ادا کیے جانے والے گنے کے 97,270 کروڑ روپے کے واجبات میں سے،28 اپریل 2025  تک کسانوں کو تقریباً 85,094 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں، اس طرح گنے کے واجبات کا 87 فیصد ادا کر دیا گیا ہے۔

--------------

ش ح۔  م ش۔ص ج

UN-NO-394


(Release ID: 2125527) Visitor Counter : 9