وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سارناتھ کی مقدس بودھ نشانی ویتنام میں نمائش کے لیے نیشنل میوزیم پہنچے گی


مقدس نشانی کو یکم مئی 2025 کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ہو چی منہ سٹی منتقل کیا جائے گا

اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو کریں گے

Posted On: 29 APR 2025 6:39PM by PIB Delhi

بھارت کی وزارت ثقافت، نئی دہلی میں بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے، پہلی بار ویتنام میں اقوام متحدہ (یواین) کے ویسک 2025 کے جشن کے دوران سارناتھ کے مقدس بودھ نشانی کی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ مقدس نشانی کو 30 اپریل 2025 کو دعاؤں کے ساتھ مولاگندھا کوٹی ویہار، سارناتھ سے وارانسی ایئرپورٹ تک لایا جائے گا۔ یہ ویہار شاکیامنی بدھا کے مقدس نشانیون سے مزین ہے اور اسے انگاریکا دھرماپال نے بنایا تھا، جو مہابودھی سوسائٹی کے بانی تھے، اور یہ اب بھی مہابودھی سوسائٹی کے زیر انتظام ہے۔

دہلی پہنچنے پر مقدس ریلک کو نیشنل میوزیم میں ایک خصوصی محفوظ دیوار میں رکھا جائے گا، جہاں 30 اپریل 2025 کو شام 5:30 بجے دھرم کے پیروکاروں، ممتاز کمیونٹی ممبران، اور بودھ ممالک کے سفارتی نمائندوں کی طرف سے دعائیں، منتر پڑھنا اور مراقبہ کیا جائے گا۔ اگلے دن، یکم مئی 2025 کو، بدھا کی مقدس نشانی نیشنل میوزیم سے بڑی عقیدت کے ساتھ، سینئر راہبوں کی نگرانی میں مکمل مذہبی تقدس اور پروٹوکول کے ساتھ بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے ہو چی منہ شہر منتقل کی جائے گی۔

بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کی ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت سیکرٹری جنرل وین۔ شارتسے خینسر رینپوچے جنگچپ چوئیڈن کر رہے ہیں، اور گورننگ کونسل کے اراکین، مقدس نمائش کی تقریبات اور ویتنام میں ویسک کے جشن میں شرکت کریں گے۔ اس وفد کی قیادت شری کرن رجیجو، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کریں گے۔

مولاگندھا کوٹی ویہار میں موجود مقدس بودھ نشانیاں ناگرجونا کنڈا، آندھرا پردیش کے ایک اہم مقام سے کھدائی کے دوران ملی تھیں۔ یہ مقام مہایانہ بدھ مت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور دوسری صدی عیسوی کے راہب اور فلسفی ناگرجونا سے منسلک ہے۔ یہ نشنانیاں بدھا کے مہاپرینروان کے بعد سے صدیوں تک پوجا اور احترام کا مرکز رہے ہیں۔ ایچ۔ ایچ لانگ ہرسٹ، جو اس وقت آثار قدیمہ سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے سپرنٹنڈنٹ تھے، نے31-1927 کے دوران مکمل پیمانے پر کھدائی کی۔ اس مقام پر پائے جانے والے زیادہ تر آثار سوم-چہارم صدی عیسوی میں بنائے گئے تھے، اور تیس سے زائد بدھسٹ اداروں کے آثار ملے۔ کتبوں کے مطابق سب سے قدیم عظیم اسٹوپا 246 عیسوی کے قریب بنایا گیا، لیکن ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ اسٹوپا اس سے بھی پرانا ہو سکتا ہے۔

کھدائی کے بعد یہ نشانیاں 27 دسمبر 1932 کو رائے بہادر دیارام ساہنی، ڈائریکٹر جنرل اے ایس آئی نے، ہندوستان کے وائسرائے کی جانب سے، مہابودھی سوسائٹی آف انڈیا کو بدھسٹوں کے ایک معزز اجتماع کے سامنے پیش کیے۔ ہر سال نومبر کے مہینے میں مولاگندھا کوٹی ویہار کے یوم تاسیس پر، جب دنیا بھر سے ہزاروں لوگ سارناتھ آتے ہیں، یہ تقریب منائی جاتی ہے۔

مقدس نشانی کو درج ذیل اہم مقامات پر رسمی طور پر رکھا جائے گا، پوجا اور عبادت کی جائے گی: ہو چی منہ سٹی کے ہنہ تام موناسٹری میں 2 سے 8 مئی 2025 تک (جو اقوام متحدہ کے ویسک 2025 کے دن کے ساتھ موافق ہے)؛ اس کے بعد تائی ننہ صوبے کے با ڈین ماؤنٹین میں 9 سے 13 مئی 2025 تک (جنوبی ویتنام کا قومی روحانی زیارت گاہ)؛ اس کے بعد مقدس نشانی کو ہنوئی کے کوان سو موناسٹری میں 14 سے 18 مئی 2025 تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا (ویتنام بدھسٹ سنگھا کا صدر دفتر)، اور آخر میں ہا نم صوبے کے تم چوک موناسٹری میں 18 سے 21 مئی 2025 تک (جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا بدھسٹ مرکز)۔

یہ اہم نمائش اقوام متحدہ کے ویسک 2025 کے موقع پر ویتنام میں منعقد ہو رہی ہے، جو نہ صرف ویتنام کے شہریوں بلکہ 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے آنے والے بین الاقوامی وفود کے لیے مقدس ریلک کی برکت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

15 دسمبر 1999 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے قرارداد منظور کرنے کے بعد سے ہر سال، ویسک کا تین بار مقدس دن (جو گوتم بدھا کی پیدائش، روشن خیالی، اور وفات کی یاد مناتا ہے) بین الاقوامی طور پر منایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی ویسک کا دن پہلی بار 2000 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منایا گیا۔ اس نے بین الاقوامی بودھ برادریوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے ویسک دن (یواین ڈی وی) کے سالانہ جشن کو متاثر کیا۔

یومِ ویسک کیلئے بین الاقوامی کونسل  (آئی سی ڈی وی) کو 2013 سے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے لیے خصوصی مشاورتی حیثیت حاصل ہے۔ یواین ڈی وی 2025 کے جشن اور علمی کانفرنس کا مرکزی موضوع ہوگا “بدھسٹ اپروچ ٹو یونیٹی اینڈ ایکلوسیویٹی فار ہیومن ڈگنیٹی: بدھسٹ انسائٹس فار ورلڈ پیس اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ”، جو ویتنام بدھسٹ یونیورسٹی، ہو چی منہ سٹی، سن ورلڈ بدھسٹ کلچرل سینٹر، تائی ننہ صوبے میں منعقد ہوگا۔

بودھ دھرم پر نمائشیں

اس موقع پر بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن(آئی بی سی) بھارت سے ویتنام تک بودھ دھرم کی ترویج اور اس کے ثقافتی طریقوں پر تین نمائشیں بھی منعقد کرے گی۔ یہ ہیں: جاتک کہانیوں کی الیکٹرانک نمائش؛ بدھا کی مختلف شکلوں کو دکھانے والی مجسموں کی نمائش؛ اور بھارت اور ویتنام کے بدھسٹ آثار کا تقابلی مطالعہ۔

یہ تجزیہ کتباتی نوشتہ جات، تاریخی متون، اور بصری آثار سمیت مختلف وسائل پر مبنی ہے تاکہ اس بھرپور ثقافتی تبادلے کی گہری سمجھ فراہم کی جا سکے۔ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر ویتنام میں بدھا دھرم کی ارتقاء کی ایک جامع روایت فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے، جو اس کے فن، روحانیت، اور تاریخی ثقافتی شناخت پر گہرے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

اس نمائش کا ایک اہم نقطہ اجنتا غاروں کے دیواری نقاشیوں کی ڈیجیٹل بحالی کا مظاہرہ ہے، جو قدیم جاتک کتھاؤں کو روشن کرتا ہے۔ آئی بی سی، پونے کی پرساد پوار فاؤنڈیشن کے تعاون سے، 8 پینلز اور الگ ٹی وی اسکرینوں پر مشہور بودھی ستوا پدمپانی  کی ڈیجیٹل بحالی کے عمل کی نمائش کرے گا، جو پانچویں صدی کے آخر سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دیواری نقاشی مہاراشٹر کے اجنتا غاروں کے غار نمبر 1 میں ہے اور یہ بھارت کی گپتا خاندان کے فنون کی خوبصورتی اور کلاسیکی نفاست کو عکاسی کرتی ہے۔

یہ نمائش زائرین کو بودھیستواؤں اور آفاقی نفس کے درمیان چلنے کی دعوت دیتی ہے، جبکہ قدیم روایات آہستہ آہستہ سامنے آتی ہیں۔ یہ کہانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں، حکمت سب کی مشترکہ میراث ہے، اور امن ہر جاندار کی مشترکہ عزت سے جنم لیتا ہے۔

************

ش ح ۔   م د۔  م  ص

 (U :    366 )


(Release ID: 2125293) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , Hindi