بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جہاز رانی کی وزارت نے میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 کے حصول کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
29 APR 2025 7:13PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے نئی دہلی میں آئی ٹی پروکیورمنٹ اور پروجیکٹ مینجمنٹ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل کارکردگی کو بڑھانا اور ہندوستان کے سمندری اور جہاز رانی کے ماحولیاتی نظام میں آئی ٹی کے نفاذ کو ہموار کرنا ہے۔
ورکشاپ کا افتتاح ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب سربانند سونووال نے کیا، جنھوں نے بندرگاہوں کے آپریشنز کو جدید بنانے اوربنیادی ڈھانچے کو خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے کردار پر زور دیا۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے۔ رامچندرن نے شرکاء سے خطاب کیا اور بحری شعبے کے اندر ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے میں جدت، تعاون اور صلاحیت سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس پروگرام میں وزارت ، مختلف بندرگاہوں اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران سیشنز میں آئی ٹی پروجیکٹس میں چیلنجز، بنیادی وجوہات کی نشاندہی، اور پروجیکٹ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ عملی بصیرت حاصل کرنے کے لیے وزارت کے جاری منصوبوں کے کیس اسٹڈیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروگرام کی خاص بات مجوزہ ڈیجیٹل سینٹر آف ایکسیلنس (ڈی سی او ای) پر ایک پریزنٹیشن تھی – جسے سی ڈی اے سی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا، جس کا تصور آئی ٹی پروجیکٹ کی فراہمی کے لیے ایک وقف مرکز کے طور پر کیا گیا ہے۔
اسٹارٹ اپ کے ذریعے تیار کردہ اے آئی سے چلنے والا پلیٹ فارم (ڈیش بورڈ فار پورٹس) کونسلو سمیت جدید ڈیجیٹل ٹولز کی نمائش کے لیے لائیو مظاہرے کیے گئے۔ سیشن کے دوران آئی ٹی پروکیورمنٹ گائیڈ لائنز کا مسودہ بھی پیش کیا گیا، جس میں شرکاء کو ان کے زمینی تجربات کی بنیاد پر تاثرات شیئر کرنے کی ترغیب دی گئی۔ بات چیت کی قیادت ایم او پی ایس ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری (آئی ٹی)،جناب آر لکشمنن نے کی، جنہوں نے لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل نظاموں کی تعمیر کے لیے وزارت کے عزم کی تصدیق کی۔
ورکشاپ کا اختتام سکریٹری، ایم او پی ایس ڈبلیو کے اختتامی خطاب کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے اے آئی، ایم ایل اور دیگر مقامی سافٹ ویئر سلوشنز جیسی اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے موثر پراجیکٹ پر عمل درآمد اور انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ٹی) نے تمام شرکاء کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
*****
U.No;367
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2125283)
Visitor Counter : 11